SBF
نئی دہلی ،06اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
کیرالہ کے وایناڈ میں تیس جولائی کو ہونے والے لینڈ سلائیڈ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق اب تک 358 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 206 لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں۔
SBF
ایس بی ایف کے سیکریٹری محمد شفیع مدنی نے بتایا فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں مسلسل راحت اور بچاو¿ کا کام کر رہی ہیں۔ سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے رضاکار بھی اس خوفناک آفت کے دوران راحت اور بچاو¿ کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ، سوسائٹی فار برائٹ فیوچر گزشتہ 15 سال سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے وقف ہے اور پچھلے کئی سالوں سے اس تنظیم نے قدرتی آفات ،سیلاب ، طوفان ، زلزلہ ، آگ زنی جیسے حادثات کے دوران متاثرہ لوگوں کو فوری مدد فراہم کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
Bangladesh Protests : شیخ حسینہ استعفیٰ دے کر بنگلہ دیش سے فرار، فوج نے سنبھالا مورچہ
Ismail Haniyeh : اسماعیل ہنیہ کی موت کیسے ہوئی، ایران کے پاسداران انقلاب کا نیا دعویٰ
Britain Media : اب اسماعیل ہنیہ کے قتل میں آیا ایرانی ایجنٹوں کا نام،برطانوی میڈیا نے کردیا بڑا دعویٰ
SBF
انہوں نے ملک کے باشندگان سے اپیل کی ہے کہ فی الحال کیرالہ کے وائناڈ میں ہونے والی اس آفت میں سوسائٹی فار برائٹ فیوچر متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔ ہمارے رضاکار پوری لگن کے ساتھ راحت اور بچاو¿ کا کام کر رہے ہیں۔ سوسائٹی فار برائٹ فیوچر آپ سے اپیل کرتی ہے کہ وایناڈ کے لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئیں اور سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کو عطیہ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مدد فراہم کی جا سکے۔
اپنا عطیہ یہاں دیں:
A/C NAME – SOCIETY FOR BRIGHT FUTURE
A/C NO – 921020057992123 IFSC CODE- UTIB0001148 (AXIS BANK, JASOLA VIHAR)
For further information contact us:
Account Department- 7290044603