27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

سعودی عرب میں خشک سالی ، سعودی شاہ کی تمام شہریوں سے نماز استسقاءادا کرنے کی اپیل

Saudi Arabia Namaze Istasqa

ریاض: سعودی عرب میں بارش نہ ہونے کی سبب ملک بھر میں خشک سالی کے قہر کا سامناکرنا پڑسکتا ہے۔ اس لئے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ملک بھر میں نمازِ استسقاءادا کرنے کی اپیل کی ہے۔سعودی شاہی عدالت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہر سعودی شہری سے اللّٰہ تعالیٰ کے حضور توبہ، معافی اور رحم کی دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔سعودی ایوانِ شاہی کے مطابق نمازِ استسقاءجمعرات کی صبح مسجد الحرام، مسجد نبویﷺاور دیگر مساجد میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ خشک سالی کے موسم میں نمازِ استسقاءمیں بارش کے لیے اللّٰہ تعالیٰ سے دعا مانگی جاتی ہے۔نمازِ استسقاء2 رکعت پر مشتمل ہے اور پہلی رکعت میں 7 تکبیرات اور دوسری میں 6 تکبیرات ادا کی جاتی ہیں۔
باجماعت نمازِ استسقاءکے لیے امام عموماً ہر رکعت میں بالترتیب سورة الاعلیٰ اور سورة الغاشیہ پڑھتے ہیں اور نماز کی ادائیگی کے بعد خطبہ دیتے اور دعا کراتے ہیں۔نمازِ استسقاءکے بعد دعا کراتے وقت دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کا رخ زمین کی جانب رکھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ نماز استسقاءکی ادائیگی نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے قحط سالی دور کرنے کے لیے اللّٰہ تعالیٰ سے دعا مانگنے کے طریقے کے مطابق ہے۔

Related posts

سعودی عرب کی صحت کے شعبہ میں بڑی کامیابی: دنیا کا پہلا کامیاب مکمل روبوٹک لیور ٹرانسپلانٹ

Hamari Duniya

پاکستان میں بدعنوان لیڈروں کو بچانے کا قانون منظور

Hamari Duniya

Unity Job Fair اے ایم پی اور دیگر مذہبی تنظیموں کی طرف سے کیے جانے والے یونٹی جاب فیئر 469 امیدواروں کو منتخب اور شارٹ لسٹ کیا گیا

Hamari Duniya