ریاض،27فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
کرسٹیانو رونالڈو نے جب سے سعودی عرب کی فٹ بال کلب النصرمیں شمولیت اختیار کی ہے اس کے بعد سے ہی فٹ بال کے میدان پر ان کا جلوہ برقرار ہے۔سعودی پرو لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کے گول کا سلسلہ جاری ہے، رونالڈو نے داماک کےخلاف پہلے ہاف میں ہیٹ ٹرک بنا دی، النصر نے میچ تین صفر سے جیت لیا۔
پرنس سلطان بن عبدالعزیز اسٹیڈیم میں سعودی پرو لیگ میں النصر اور داماک کے درمیان میچ میں کرسٹیانورونالڈو چھائے رہے۔کرسٹیانو رونالڈو نے پہلے ہاف میں ہیٹ ٹرک کرلی، اٹھارہویں منٹ میں پنالٹی پر پہلا گول کیا، پانچ منٹ بعد دوسری بار گیند کو جال میں پہنچایا۔پہلے ہاف کے آخری لمحات میں تیسرا گول کرکے النصر کی جانب سے دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، النصر نے تین صفر سے جیت کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔
