30.1 C
Delhi
June 23, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

سیاحت کے فروغ میں 58 فیصد اضافے کے ساتھ عالمی رینکنگ میں سعودی عرب کا جلوہ

ریاض،04اکتوبر۔ رواں برس 2023 کے پہلے سات مہینوں کے دوران سیاحوں کی آمد کے لحاظ سے سعودی عرب عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔وزارتِ سیاحت کے حوالے سے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں امسال جولائی کے آخر تک مملکت میں سیاحوں کی تعداد میں 58 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

یہ اعداد وشمار گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کی عالمی تنظیم برائے سیاحت سے حاصل کیے گئے اور یو این ڈبلیو ٹی او کے ورلڈ ٹورازم بیرومیٹر سے آئے۔ریاض نے 27-28 ستمبر کو عالمی یومِ سیاحت کی میزبانی کی جو عالمی سیاحت کے شعبے کے لیے مملکت کے عزم کی عکاس ہے۔ ایس پی اے نے رپورٹ کیا کہ سعودی وزیرِ سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ یہ کامیابی “خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی۔وزارتِ سیاحت کے مطابق 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں اس سال جولائی کے آخر تک مملکت میں سیاحوں کی تعداد میں 58 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

Saudi Arab
وزارتِ سیاحت کے مطابق 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں اس سال جولائی کے آخر تک مملکت میں سیاحوں کی تعداد میں 58 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ الخطیب نے مزید کہا کہ درجہ بندی نے عالمی سیاحتی منزل کے طور پر ملک کی حیثیت کو مضبوط کیا اور آنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے نے اس اعتماد کی عکاسی کی جو سیاحوں کو مملکت میں دستیاب سیاحتی اختیارات کے تنوع اور معیار پر تھا۔

Related posts

مرکزی وزیر کرن رجیجو کا سعودی عرب کا دورہ ، حج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Hamari Duniya

Bangladesh Protests Live: بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل ،خالدہ ضیائ رہا ،عبوری حکومت کی قیادت کریں گےنوبل انعام یافتہ محمد یونس

Hamari Duniya

General R.Faiz Hameed پاکستان میں فوج میں اختلاف نمایاں،عمران خان کے قریبی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدکے خلاف کارروائی، کورٹ مارشل کا عمل شروع

Hamari Duniya