تہران،11نومبر۔ سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے ایران کے سرکاری دورے کے دوران ایرانی دارالحکومت تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا جو خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی کا دورہ بیجنگ معاہدے کے دائرہ کار میں ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کی سطح کو بہتر بناتے ہوئے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے کوششیں کرنا ہے۔
سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اسسٹنٹ چیف آف سٹاف برائے انٹیلی جنس اور سکیورٹی امور میجر جنرل غلام محرابی سے بھی ملاقات کی جس میں مشترکہ دلچسپی کے موضوعات اور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے موقعے پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی عسکری عہدیدار موجود تھے۔