11.1 C
Delhi
January 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

جوش وخروش سے منایاجارہا ہے سعودی عرب کا قومی دن ،عرب رہنماوں کی شاہ سلمان اورولی عہد کومبارک باد

Saudi Arab National Day

ریاض:عرب رہنماو¿ں نے سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کے موقع پرسعودی قیادت اور شہریوں کو نیک خواہشات پیش کیہے اور انھیں مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر،وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدآل مکتوم نے 23 ستمبر1932ءکوشاہ عبدالعزیزآل سعود کی طرف سے نجد اور حجاز کی ریاستوں پر مشتمل سعودی عرب کے قیام کی یاد میں قومی دن کے موقع پرشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں مملکت اور اس کے عوام کو مبارک باد دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں شیخ محمد نے کہا کہ ”متحدہ عرب امارات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر فخر ہے، ہمارے دلوں میں سعودی عرب اور اس کے عوام کے لیے بہت محبت ہے۔اللہ نے چاہا، ہمارا حال اور ہمارا مستقبل ہمیشہ کے لیے ایک ساتھ ہے“۔
کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی (کونا) کے مطابق امیرکویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے بھی شاہ سلمان کو بھیجی گئی ایک کیبل میں مملکت اور اس کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیاہے۔امیرنواف نے ”مملکت کی بابرکت ترقی اور شہری کامیابیوں کی تعریف کی اورملک اور اس کے عوام کی ترقی اور خوش حالی کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔کونا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمدالصباح نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کے قومی دن پر مبارک باد کی کیبل بھیجی ہے۔
مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی نے بھی اس موقع پر شاہ سلمان کوتہنیتی پیغام بھیجا ہے۔عمان کے سلطان ہیثم بن طارق السعید نے سعودی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امیدکا اظہارکیا کہ مملکت مزید خوش حالی اورترقی کا مشاہدہ کرے گی۔رواں ہفتے کے اوائل میں سعودی عرب کی تفریح اتھارٹی نے مملکت کے 92 ویں قومی دن کے موقع پر شاندار رنگا رنگ تقریبات اور پروگراموں کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

نکولس پورن نے آر سی بی کے چھکے چھڑادیئے،بنگلور کے بلے بازوں کی شاندار بلے بازی کسی کام نہ آئی

Hamari Duniya

پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کی اپیل کی بدولت مہاراشٹر کے پسماندہ مسلمانوں سے این ڈی اے بی جے پی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ کئے

Hamari Duniya

ٹیپوسلطان کے حامیوں کو زندہ نہیں رہنا چاہئے،کرناٹک بی جے پی صدر نے اگلا زہر

Hamari Duniya