34.1 C
Delhi
May 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

مکہ، مدینہ اور دیگرشہروں میں طوفانی بارش، ایک ہفتہ قبل پڑھی گئی تھی نماز استسقائ

Saudi Arabia Rain

ریاض (ایچ ڈی نیوز )۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اپیل پر مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور دیگر شہروں میں نماز استسقا کے ایک ہفتہ بعد ابر رحمت برس پڑا۔سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت دیگر شہروں میں موسلا دھاربارش ہوئی۔ پانی جمع ہونے کے باعث مکہ۔ جدہ ہائے وے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔
جدہ میں طوفانی بارش کے بعد تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں زائرین اورعام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ جدہ ائیرپورٹ پر آنے سے قبل متعلقہ ائیرلائن سے فلائٹ کا اسٹیٹس معلوم کریں۔شدید بارش کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے اور متعدد پروازیں منسوخ کی گئیں یا روانگی اور آمد میں تاخیر ہوئی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر سعودی عرب میں بارش کے لیے نماز استسقا ادا کی گئی تھی۔

Related posts

نیتا امبانی متفقہ طور پر دوبارہ ’ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی‘ کی رکن منتخب ہوئیں

Hamari Duniya

مسلم پولس افسر کی داڑھی پرمدراس ہائی کورٹ  کے فیصلہ پرآل انڈیامسلم پرسنل لاءبورڈ نے کیا کہا؟

Hamari Duniya

آل نیپال مسابقہ حفظ قرآن مجید کا پہلا دن

Hamari Duniya