ریاض،02مئی۔ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی وادیاں بھی پانی سے بھر گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق ریاض، الخرج، القصیم، بریدہ، دمام، الخبر، الاحسائ، الجبیل اور دیگر علاقوں میں تیز بارشیں ہوئی ہیں۔شہروں کی اہم شاہراہیں اور انڈر پاسز میں پانی بھر گیا جبکہ کئی گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔سعودی میڈیا کے مطابق بارش کا پانی کاروباری مراکز میں بھی داخل ہوا جبکہ خراب موسم کے باعث کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔سعودی ٹریفک پولیس نے عوام سے غیر ضروری سفر اور صحرائی وادیوں میں جانے سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے۔سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز تک موسم غیر یقینی رہے گا۔
سعودی عرب کا صوبہ الشرقیہ گرج چمک اور شدید بارش کی لہر کی زد میں آگیا۔ متعلقہ حکام نے سرنگوں، پلوں اور اہم سڑکوں کو بند کر کے ہنگامی ٹیموں کے ذریعے علاقے کا گھیراو کرلیا۔ ایسٹرن ریجن سیکریٹریٹ نے شہریوں کی حفاظت کے لیے بارش کی صورتحال کے پیش نظر احتیاط کے طور پر دمام میں کنگ فہد روڈ کی سرنگوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔ سیکریٹیریٹ نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ امیر المو¿منین ابو بکر صدیق روڈ کے ساتھ ریاض روڈ کی سرنگ کو بند کردیا گیا ہے۔حکام نے کہا لوگوں سے چوکس رہنے اور ممکنہ خطرات سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔ حکام نے کہا کہ لوگ انتہائی ضرورت کے علاوہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور مجاز حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ حکام نے بارش کی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے آپریٹنگ رومز اور خطرات کے کنٹرول مراکز کے ذریعہ دیکھ بھال کو بڑھا دیا ہے۔
قصیم میں بھی غیر معمولی اور تاریخی بارش ہوئی۔ صرف پہلے گھنٹے کے دوران 70 ملی میٹر بارش ہوئی۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے موسم کی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ اب بھی درمیانے درجے سے لے کر شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ ساتھ ہی ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے نائب صدر ڈاکٹرعبداللہ المسند نے بتایا ہے کہ قصیم کا خطہ طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں ہے۔ اس علاقے میں اس سے قبل ایسی بارشیں نہیں دیکھی گئیں۔ شدید بارشوں کے نتیجے میں عنیزہ شہر ایک بڑی جھیل میں تبدیل ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عنیزہ پر غیر معمولی اور ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔ صرف پہلے گھنٹے میں 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔قصیم میں سیلاب نے بڑی تعداد میں لوگوں کو متاثر کیا۔ شہری دفاع کے دستے شہرمیں پانی بھرجانے کی وجہ سے کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کی مدد کی۔قصیم ہیلتھ کلسٹرنے تمام صحت کی سہولیات کو الرٹ کردیا ہے۔ایسوسی ایشن نے وضاحت کی کہ خطے کے تمام ہسپتال چوبیس گھنٹے مکمل طور پر اور مسلسل تیار ہیں تاکہ ان موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات سے نمٹا جا سکے۔
next post