January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اس عمل نے جیت لیا دنیا بھر کے مسلمانوں کا دل

Turkey President

جدہ،18جولائی(ہ س)۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ عمل دنیا بھر کے مسلمانوں کا دل جیت لینے والا ہے۔انہوں نے جدہ میں خود گاڑی چلا کر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ان کی رہائش گاہ چھوڑا۔عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں السلام پیلس میں ہونے والی ملاقات کے بعد سعودی ولی عہد نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں رہنما کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان توانائی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوان نے سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد دونوں کو ترکی کی 2 الیکٹرک کاریں بطور تحفہ دی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ترک صدر سعودی عرب سے قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔
واضح رہے کہ ترکی میں سعودی عرب کے صحافی خاشقجی کے بعد سعودی عرب اور اور ترکیہ کے تعلقات بہت زیادہ خراب ہوگئے تھے۔ اور ترکی اس قتل کیلئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ذمہ دار ٹھہرا رہا تھا۔ لیکن اب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔ وہیں محمد بن سلمان کے ذریعہ ترکیہ کے صدر کی گاڑی کو خود چلاکر ان کی رہائش گاہ تک لے جانے کے عمل کی چوطرفہ تعریف ہورہی ہے۔

Related posts

ہریانہ مسجد پر حملے میں زخمی 84 سالہ بزرگ اللہ مہر نے سنائی آپ بیتی

Hamari Duniya

سعودی عرب میں رونالڈوکاجلوہ برقرار،داماک کے خلاف ہیٹ ٹرک

Hamari Duniya

سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی معیاد تین ماہ مقرر کردی

Hamari Duniya