November 12, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

ٹرمپ کی فلسطین سے متعلق پالیسیاں احمقانہ، ٹرمپ امن کے علمبردار بننا چاہتے ہیں تو اسرائیلیوں کو الاسکا منتقل کردیں،سعودی عرب کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ سعودی عرب کا ٹرمپ کو دو ٹوک

ریاض،12 فروری ۔سعودی شوریٰ کونسل کے رکن یوسف بن طراد السعدون نے کہا ہے کہ ٹرمپ امن کے علمبردار بننا چاہتے ہیں تو اسرائیلیوں کو الاسکا منتقل کریں۔

مقامی اخبار اپنے مضمون میں یوسف بن طراد السعدون نے لکھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اسرائیلیوں کو الحاق کے بعد گرین لینڈ میں بھی آباد کر سکتے ہیں۔ 

رکن سعودی شوریٰ کونسل نے کہا کہ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسیاں احمقانہ، غیر منطقی اور یکطرفہ ہیں، صہیونی اور اتحادی سعودی عرب پر اسرائیل سے مذاکرات کےلیے دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ 

السعدون کے مطابق انسانی تاریخ یہودیوں کی فتنہ پروری اور سازشوں سے واقف ہے۔ رکن سعودی شوریٰ کونسل نے کہا کہ تیرہویں اور سولہویں صدی میں یورپی ممالک نے یہودیوں کو ملک بدر کیا، امریکی پالیسی میں غیرقانونی قبضہ اور مقامیوں کی نسل کشی شامل ہے۔

انھوں نے کہا کہ غزہ کے فلسطینیوں کو عرب ممالک بھیجنے کی تجویز اسرائیل کے موقف سے مماثل ہے۔ بین الاقوامی قانون کے تحت یہ انسانیت کے خلاف جرائم تصور کیے جاتے ہیں، فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بےدخلی کا منصوبہ صہیونی طبقے نے تیار کیا تھا۔ 

السعدون نے کہا کہ اس کےلیے وائٹ ہاؤس کا ڈائس شرمناک طریقے سے استعمال کیا گیا، مسئلہ فلسطین اور فلسطینیوں کے حقوق پر سعودی موقف میں کوئی تبدیلی آئی، نہ ہی آئے گی۔

Related posts

ہلدوانی معاملے میں عمران پرتاپ گڑھی کی محنت رنگ لائی، ممبرپارلیمنٹ نے کہا کہ قانون وانصاف کی جیت

Hamari Duniya

تمام مسلمانوں کو ایک دوسرے کا ہمدرد اور بہی خواہ ہونا چائیے: فضیلۃ الشیخ عبدالحسیب سنابلی

Hamari Duniya

دو گھنٹے تک ڈاؤن رہا وہاٹس ایپ، ٹوئٹر پر بننے لگے میمز

Hamari Duniya