27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

یوگا سے متعلق سعودی عرب کا یہ اعلان جیت لے گا بھارت کا دل 

Saudi Arab

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز ڈیسک)۔
سعودی عرب کی وزارت کھیل نے یوگا کو فروغ دینے کے لیے ایک تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں 11 عرب ممالک کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ سعودی عرب کے تجارتی دارالحکومت جدہ میں ’عرب یوتھ امپاورمنٹ پروگرام‘ ایونٹ میں یوگا پر لیکچرز اور عملی سیشنز دیکھنے کو ملے۔ 22 دسمبر سے شروع ہونے والا یہ پروگرام 30 دسمبر تک چلے گا۔ملک کی پہلی یوگا چارینی اور پدم شری ایوارڈ یافتہ نوف المروائی نے شرکت کرنے والے مندوبین کو یوگا کے فوائد سے آگاہ کیا۔
اس تقریب کا اہتمام سعودی یوگا کمیٹی کے تعاون سے کیا گیا تھا اور یہ دیگر عرب معاشرے میں یوگا کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی پہلی کوشش ہے۔ جن ممالک کے وفود نے اس تقریب میں شرکت کی ان میں متحدہ عرب امارات، عمان، مصر، تیونس، مراکش، الجزائر، لیبیا، یمن، فلسطین اور موریطانیہ شامل ہیں۔ اس تقریب کا مقصد عرب نوجوانوں کے وفود کو یوگا سمیت خطے میں کھیل، ثقافتی اور تفریحی پیش رفت سے متعارف کرانا ہے۔نوف المروائی، جنہیں سعودی عرب میں یوگا متعارف کرانے کا سہرا جاتا ہے، نے کہا، ”ہمارا مشن یوگا پریکٹیشنرز کی تعداد میں اضافہ کرنا اور انہیں معاشرے کے تمام طبقات کے لیے ایک طرز زندگی کے طور پر اس پر عمل کرنے کی کیلئے حوصلہ افزائی اور بیداری کی ترغیب دینا ہے “۔

Related posts

مسلم و پسماندہ طبقوں کو ووٹنگ سے محروم رکھنے کی کوشش غیر جمہوری عمل: جماعت اسلامی ہند

Hamari Duniya

چندریان 3کا وکرم لینڈرکی چاند پر کامیاب لینڈنگ، اسرو کمانڈ سینٹر میں سائنسدانوں کی پوری ٹیم خوشی سے اچھل پڑی

Hamari Duniya

سوریہ کمار کی بلے بازی کے دیوانے ہوئے غیر ملکی کرکٹر

Hamari Duniya