27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News سعودی عرب کھیل

سعودی عرب کے کھلاڑیوں پرفخر،شکست کے باوجود کھلاڑیوں نے کوچ ہروی رینارڈکا دل جیت لیا

Saudi Football team coach

دوحہ: سعودی عرب کے فٹ بال ٹیم کے کوچ ہروی رینارڈٹیم کی کارکردگی سے پوری طرح سے مطمئن ہیں۔حالانکہ فٹ بال عالمی کپ ٹورنامنٹ کے گروپ سی میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 2-0 سے شکست دے دی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی نے یہ سوچا بھی نہیں ہوگاکہ ان کی ٹیم اس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
پہلے میچ میں ارجنٹائن سے2-1 کی شاندارفتح کے بعد سعودی عرب نے پولینڈ کے خلاف مختلف اندازمیں کھیلا ہے اورگیند کو زیادہ وقت اپنے قبضے میں رکھنے کی کوشش کی ہے لیکن پہلے اوردوسرے ہاف کے اختتامی لمحات میں پولینڈ کے پیوٹر زیلینسکی اور رابرٹ لیوانڈوسکی نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔پولینڈ کی ٹیم نے میکسیکو کے ساتھ اپنا پہلامیچ 0-0 سے برابرتھا۔اب وہ دو میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ سی میں سرفہرست ہے،وہ سعودی عرب سے ایک پوائنٹ آگے ہے۔ارجنٹائن ہفتے کی شام میکسیکو کا سامنا کرنے سے پہلے پوائنٹس ٹیبل پرسب سے نیچے تھا۔
رینارڈ نے پولینڈ کے خلاف میچ کے بعدنیوزکانفرنس میں سعودی فٹ بالروں کے کھیل کے تعریف کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ”دنیا بھر میں کسی نے یہ تو سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم اس سطح کا کھیل پیش کرسکتے ہیں۔جی ہاں، سعودی عرب میں ہم کھلاڑیوں کواچھی طرح جانتے تھے، لیکن وہ دنیا بھرکے شائقین کے لیے نامعلوم تھے“۔انھوں نے کہا کہ ”ہم ابھی ٹورنامنٹ میں موجود ہیں۔مجھے اپنے کھلاڑیوں پرفخر ہے۔ہمیں اس میچ کوبہترطریقے سے کنٹرول کرنا چاہیے تھا۔اگرہم نے پینلٹی کک اسکورکی ہوتی توپہلاہاف 1-1 سے برابری پرختم ہوتا اور پھردوسرے ہاف میں کھیل ذرا مختلف ہوتا“۔رینارڈ نے وضاحت کی کہ بدقسمتی کا ایجوکیشن سٹی میں شکست سے کوئی لینا دینانہیں بلکہ فعالیت اورگرم جوشی کی کمی تھی۔انھوں نے اعتراف کیاکہ”ایک مضبوط ٹیم کے خلاف میدان کے آخری تہائی حصے میں ہم میں صف بندی کافقدان تھا، ہم نے گیندکو پاس کرنے میں غلطیاں کیں اور ہم حقیقت پسندانہ اندازمیں نہیں کھیلے لیکن ہم ہارنہیں مانیں گے“۔
رینارڈمیچ کے بعد اپنے کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے اور مداحوں کومبارک باد دینے کے خواہاں تھےلیکن وہ دفاعی مڈفیلڈرعبداللہ المالکی کی مدد کوآگے بڑھے جو پھسل گئے تھے اوراس وجہ سے پولش فارورڈ لیوانڈووسکی کو گول کیپرمحمدالاویس کو پچھاڑتے ہوئے نیٹ میں صاف ستھرا گول کرنے کا موقع مل گیا۔

Related posts

خون عطیہ نیک عمل، سبھی کو آگے آنے کی ضرورت

Hamari Duniya

حج کے رکن اعظم کی ادائی کیلئے 25 لاکھ فرزندان اسلام میدان عرفات میں جمع، گڑگڑا کر گناہوں کی بخشش کیلئے دعا

Hamari Duniya

فیس گروپ نے معزز شخصیات کومہاتماگاندھی ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا

Hamari Duniya