ریاض:سعودی عرب کی فضائیہ کاجنگی طیارہ ایف 15 ایس ٹریننگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیالیکن اچھی خبر یہ ہے کہ اس حادثے میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے اس حادثے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں اہلکار طیارہ گرنے سے پہلے نکل گئے تھے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے حالانکہ جائے حادثہ کااعلان نہیں ہے۔لیکن ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف 15 ایس جنگی طیارہ گرنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’یونان میں ’آئی آف دی فالکن 3‘ فوجی مشقوں میں سعودی عرب کا فضائی دستہ شرکت کرے گا۔ متعدد لڑاکا طیارے مشقوں میں شامل ہوں گے‘۔وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ ایف 15 ساخت کے لڑاکا طیاروں کے ساتھ سعودی فضائیہ کا دستہ جنگی مشقوں میں شامل ہوگا‘۔بیان میں کہا گیا کہ’ مشقوں کا مقصد عسکری تجربات کا تبادلہ اور حربی استعداد کا معیار بلند کرنا ہے‘۔