Sara Sach Media:
نئی دہلی،26ستمبر: نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا کے آڈیٹوریم میں سارا سچ میڈیا کے ذریعہ این ٹی اے ایوارڈ 2024 اور اوپن مائک ’ہماری وانی‘ کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صحافیوں، فلمی ہستیوں، سیاستدانوں، شاعروں اور دانشوروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ہر سال کی طرح اس بار بھی این ٹی اے ایوارڈ 2024 کا اہتمام قومی ہندی میڈیا سارا سچ میڈیا نے کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا، نئی دہلی میں کیا تھا۔مہمان خصوصی سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ آج میڈیا میں جس طرح سے جعلی خبریں سماج کے کے درمیان میں پھیلائی جا رہی ہیںاس وجہ سے اب میڈیا سے لوگوں کا اعتماد ختم ہو گیا ہے، لیکن آج سارا سچ میڈیا این ٹی اے ایوارڈز 2024 میں شرکت کر کے یہ محسوس ہوا کہ آخر خبروں کو حقیقت پر مبنی بغیر نمک اور مرچ لگائے ہم تک سارا سچ میڈیا پہنچا رہا ہے۔
Sara Sach Media:
اس موقع پر سلمان خورشید نے سارا سچ میڈیا کے چیف ایڈیٹر سلیم احمد کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے سارا سچ کے پلیٹ فارم سے نئے لکھنے والوں کو مواقع فراہم کیے ہیں۔ سب سے اچھی بات اس پروگرام میں دیکھنے میں آئی جس میں ہندوستان بھر سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نئے ادیبوں، شاعروں، خاص طور پر ان نوجوانوں کو اوپن مائیک ’ہماری وانی‘ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس پروگرام میں سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔ مہمانان خصوصی میں لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ضیاءالرحمن برق، سابق ایم پی محترمہ ستیہ بہن، شاعر ڈاکٹر ماجد دیوبندی، پنڈت ہیمنت گرو مہاراج جی اور سروکون کے سی ایم ڈی حاجی قمر الدین شامل تھے۔ شاعرہ نمیتا نمن، شاعرہ منیشا جوشی، شاعر ارمان رضا بلرام پوری وغیرہ موجود تھے۔
Sara Sach Media:
اس پروگرام میں ڈیموکریٹک پریس کلب کے قومی صدر ڈاکٹر فرید چغتائی، ایڈیٹر ان چیف آف جرنلزم ٹوڈے گروپ جاوید رحمانی، ویب وارتا نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر سعید احمد، پہلی خبر کے ایڈیٹر عمران کلیم، این آر آئی ڈاکٹرا سماعیلی مکتا، ڈاکٹر سوراج چوہان، روی راجپوت، صحافی واجد علی، ایڈووکیٹ روبی خان، مونٹو مست پنجابی گلوکار، ماڈل آشا یادو، سروسٹیپ پاور کے ایم ڈی محمد عالم خان، ٹرانس جینڈر سیم ولیمز وغیرہ موجود تھے۔ اس پروگرام کو سارہ سچ (میڈیا) کی اینکر کومل پوار نے بخوبی انجام دیا۔
