20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ثانیہ مرزا نے بتادیا کب پروفیشنل ٹینس سے ہوں گی ریٹائر

Sania Mirza

دبئی(ایچ ڈی نیوز)۔ 

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ ہونے والے ڈبلیو ٹی اے 1000 ایونٹ دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی۔ وہ پہلے گزشتہ سیزن کے اختتام پر یو ایس اوپن میں حصہ لینے کے بعد اس کھیل سے ریٹائر ہونا چاہتی تھیں لیکن کہنی کی چوٹ نے انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں تین تین خطاب جیتنے والی چھ بار کی میجر چیمپئن اس سال کے آسٹریلین اوپن میں قازقستان کی اینا ڈینیلینا کے ساتھ کھیلیں گی، جو 16جنوری سے شروع ہوگا۔
36 سالہ مرزا، جو ایک دہائی سے دبئی میں مقیم ہیں، اس کھیل سے ریٹائر ہونا چاہتی ہیں جہاں انہوں نے بہت سارے لوگوں کے سامنے کئی سالوں سے ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ثانیہ نے دبئی میں ڈبلیو ٹی اے ٹینس ڈاٹ کام سے بات چیت میں کہا”میں ڈبلیو ٹی اے فائنل کے فوراً بعد رکنے والی تھی کیونکہ ہم ڈبلیو ٹی اے فائنل میں جگہ بنانے والے تھے، لیکن یو ایس اوپن سے عین قبل میری کہنی میں چوٹ لگ گئی، اس لیے مجھے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ملتوی کرنا پڑا۔ سچ کہوں تو میں اپنی شرائط پر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں۔ میں انجری کی وجہ سے ریٹائر نہیں ہونا چاہتی تھی۔ اسی لیے میں ٹریننگ لے رہی ہوں“۔ انہوں نے کہا ” دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ کے دوران میراریٹائر ہونے کا ارادہ ہے“۔

Related posts

ٹاٹا آئی پی ایل 2024 میں ہوئی دولت کی بارش، جیو سینما کوملے ریکارڈ 18 اسپانسرز اور 250 مشتہرین

Hamari Duniya

علامہ اقبال : بے مثال اور ہمہ گیر شخصیت

Hamari Duniya

زمبابوے کو شکست دیکر ٹاپ پر پہنچا بھارت، سیمی فائنل میں انگلینڈ سے ہوگا مقابلہ

Hamari Duniya