نئی دہلی: بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے رشتے کے بارے میں پاکستان کی میڈیا میں افواہوں کا بازار گرم ہے۔
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ثانیہ مرزا جلد ہی اپنے شوہر شعیب ملک سے الگ ہونے جارہی ہیں۔ ثانیہ مرزا کے انسٹا گرام پوسٹ سے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا ملی ہے۔
جمعہ کو ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا وہ پل جو مجھے سب سے مشکل دنوں میں لے جاتے ہیں۔
پاکستان کے کچھ میڈیا رپورٹس میں یہاں تک دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شعیب نے اپنے ایک ٹی وی شو کے دوران ثانیہ کو مبینہ طور پر دھوکہ دیا ہے۔ حالانکہ دونوں نے ابھی تک اس معاملے پر کسی بھی طرح کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے
۔12 اپریل 2010 میں ثانیہ مرزا اور اور شعیب ملک نے حیدرآباد میں ایک روایتی تقریب میں شادی کے بندھن بندھ گئے تھے۔