27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ثانیہ اور شعیب علیحدگی کی خبروں کے بعد پہلی بار ایک ساتھ منظرِ عام پرآگئے

Sania Mirza- Shoaib Malik

نئی دہلی:کھیل کی دنیا کی معروف جوڑی اور ہندوستان و پاکستان دونوں ملکوں میں شائقین کے دلوں کی دھڑکن سمجھےی جانے والی جوڑی پاکستانی آل راو¿نڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ، ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا میڈیا پر علیحدگی کی افواہیں پھیلنے کے بعد پہلی بار گزشتہ روز ایک ساتھ نظر آئے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق اسٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس کے آفیشل انسٹا گرام پیج پر کھیلوں کی دنیا کی مشہور جوڑی ثانیہ اور شعیب کے نئے پراجیکٹ ’دی مرزا ملک شو‘ کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
اردو فلکس کی جانب سے انسٹاگرام پرشیئر کیے گئے ’دی مرزا ملک شو‘ کے پوسٹر اور بی ٹی ایس ویڈیوز میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں ایک ساتھ نظر آئے۔
کچھ مداحوں نے ان تصاویر اور ویڈیوز میں ثانیہ اور شعیب کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ کچھ نے تنقید کرتے ہوئے اس جوڑی کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو ان کے شو کی تشہیر کے لیے ایک ’پبلسٹی اسٹنٹ‘ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستھان اور پاکستان کے دو بڑے کھلاڑی اور سپر اسٹارز، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کی خبر بھی ایک بڑی بریکنگ نیوز بنی تھی اور اب گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں کے درمیان علیحدگی کے بارے میں پھیلی افواہیں بھی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں پر خوب بحث جاری ہے دریں اثنا دونوں میاں بیوی ایک ساتھ نظر آئے ہیں مگر طلاق اور علیحدگی کی باتوں پر دونوں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

Related posts

عازمین حج کی بس پر جان لیوا حملہ نہایت افسوس، شرپسندوں کو سخت سزا دی جائے: جوائنٹ ایکشن کمیٹی

Hamari Duniya

مسلمانوں کےخلاف یکطرفہ کارروائی قانون وانصاف کے ساتھ سنگین مذاق: مولانا ارشد مدنی

Hamari Duniya

پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے نوجوان اور جمہوریت و ملک کے تئیں ان کی ذمہ داریاں

Hamari Duniya