اعظم گڑھ ۔عبد الرحیم شیخ ۔
سماج وادی پارٹی کے لال گنج اسمبلی حلقہ کے نوجوان لیڈر نُور عالم اعظمی نے آج اپنی رہائش گاہ لال گنج میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے چچا کے موت پر تعزیت پیش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ہمیشہ سماج کو جوڑنے کا کام کیاہے ۔کبھی بھی توڑنے کی سیاست نہیں ہے ۔جب دیش میں آپسی بھائی چارہ اور پیار محبت قائم رہیگا ۔تبھی دیش ترقی کریگا ۔
ہندوستانی ائین کے معمار بابا بھیم راؤ امبیڈ نے آئین میں سبکو برابری کا حق دیا ہے ۔جسکو موجودہ مرکز اور یو پی کی ریاستی سرکار اُسکو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔یہ برابری انکو چبھ رہی ہے ۔دیش کا امن اور بھائی چارہ خراب کیا جا رہا ہے ۔کہیں مسجد کے نام پر تو کہیں مندر کے نام پر ہندو ،مُسلم میں دوریاں بنائی جا رہی ہیں ۔کو دیش کی ترقی میں روڑا ڈال رہی ہیں ۔سرکار کا یہ کام نہیں ہے ۔سرکار کو چاہئے کہ وہ روز گار کے مواقع فراہم کرے ۔عوام کے لئے بہترین سڑکیں بنوائے ،اچھے ہاسپٹل بنوائے ،بہترین قسم کے اسکول اور کالج بنوائے تاکہ کا مستقبل اچھی تعلیم لے کر اچھے ڈاکٹر اچھے انجینیئر اچھے پروفیسر بنیں ۔اور دیش ترقی کرے ۔