نیویارک: اسلام مخالف توہین آمیز ناول لکھنے والاملعون سلمان رشدی کو اس کے کئے کی سزا دنیا میں ہی ملنی شروع ہوگئی ۔ملعون رشدی کے ایجنٹ نے تصدیق کی ہے کہ دو ماہ قبل امریکی ریاست نیویارک میں ہونیوالے حملے کی وجہ سے سلمان رشدی کی ایک آنکھ ضائع اور وہ ایک ہاتھ کے استعمال سے محروم ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ 12اگست 2022 کو اسلام مخالف توہین آمیز ناول کے 75 سالہ مصنف سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اور ان کی گردن اور دھڑ میں چھرا گھونپ دیا گیاتھا۔
اسپین کے میڈیا کو ایک انٹرویو میں سلمان رشدی کے ایجنٹ اینڈریو وائلی نے بتایا کہ سلمان رشدی کا زخم بہت گہرا تھا، وہ ایک آنکھ کی بینائی کھو چکا ہے، اس کی گردن میں 3سنگین زخم ہیں۔
اس کا ایک ہاتھ ناکارہ ہوچکاہے کیونکہ اس کا بازو کےریشے کٹ چکا ہے، اسکے علاوہ اس کے سینے اور دھڑ میں تقریباً 15 مزید زخم ہیں۔ایجنٹ نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا رشدی اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہے؟واضح رہے کہ ملعون رشدی نے اسلام مخالف اور توہین آمیزناول لکھی تھی جس کے بعد پوری دنیا میں اس کی مخالفت ہوئی تھی اور اس کو قتل کرنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔