9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

ملعون سلمان رشدی نے خود بتایا کہ حملے کے بعداب اس کے لکھنے کی صلاحیت ختم ہوگئی

Salman Rushdi

نیویارک،07فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
اسلام مخالف توہین آمیز ناول کے 75 سالہ مصنف ملعون سلمان رشدی نے چاقو حملے کے بعد پہلی تصویر شیئر کر دی۔پیر کو ملعون رشدی نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اس کی ایک آنکھ سیاہ عینک سے ڈھکی ہوئی ہے۔ جس کے کیپشن میں اس نے لکھاکہ @newyorkerمیں جو تصویر ہے وہ ڈرامائی اور طاقتورہے لیکن ذاتی طور پر میں ایسا ہی لگ رہا ہوں۔اس سے قبل امریکی میگزن نیو یورکر نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ملعون سلمان رشدی کی حملے کے بعد تصویر شیئر کی۔ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ملعون سلمان رشدی نے کہا کہ حملے کے بعد مجھے لکھنے میں دشواری ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں لکھنے بیٹھتا ہوں لیکن لکھ نہیں پاتا، ایک دن کچھ لکھتا ہوں پھر اگلے دن اس کو میٹا دیتا ہوں۔ملعون سلمان رشدی کا کہنا ہے کہ جو بھی لکھتا ہوں وہ ردی کا مجموعہ لگتا ہے، میں ابھی تک اس حادثے سے باہر نہیں نکل پایا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں امریکی ریاست نیو یارک میں تقریب کے دوران چاقو بردار حملہ آور نے اسٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیا تھا، پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔
ملعون سلمان رشدی کے ایجنٹ نے تصدیق کی تھی کہ امریکی ریاست نیویارک میں ہونیوالے حملے کی وجہ سے سلمان رشدی کی ایک آنکھ ضائع اور وہ ایک ہاتھ کے استعمال سے محروم ہو گئے ہیں۔

Related posts

عالمی کتاب میلہ میں ترجمہ قرآن مجید سمیت متعدد اسلامی کتابوں کا اجراء

Hamari Duniya

قدرت کا کرشمہ: قیامت خیز زلزلہ سے تباہ عمارت کے ملبہ میں پھنسی خاتون نے بچی کو دیا جنم

Hamari Duniya

دارالعلوم دیوبند آزاد قانونی تعلیمی ادارہ ہے:مفتی ابوالقاسم نعمانی 

Hamari Duniya