26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

سلمان خان نے شیئر کی ’بھائی جان‘ کی دلکش تصویر، مداح ہوئے خوش

Salman Khan

سلمان خان کی آنے والی فلم’ بھائی جان ‘ ان دنوں سرخیوںمیں ہے۔ سلمان ان دنوں لیہہ لداخ میں فلم کے ایک رومانوی گانے کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ وہاں سے انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے ایک انتہائی دلکش تصویر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
سلمان خان نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر لیہہ سے ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ بڑے بالوں میں نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں سلمان خان اپنے پیچھے کیمرے کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کالی جینس اور کالے جوتے کے اوپر کالی شرٹ پہن رکھی ہے۔ سیاہ چشمہ پہنے وہ لیہہ لداخ کے خوبصورت علاقوں کے درمیان اپنی موٹر سائیکل کے پاس کھڑے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سلمان نے لکھا ،’ لیہ… لداخ‘۔ ان کے مداح اس تصویر پر شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
سلمان نے اپنی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کا نام بدل کر بھائی جان رکھ دیا ہے ، حالانکہ اس کی آفیشیل تصدیق ابھی نہیں ہوئی ہے۔ اداکارہ پوجا ہیگڑے پہلی بار سلمان خان کے ساتھ فلم میں اسکرین شیئر کر رہی ہیں۔ ان دونوں کے علاوہ فلم میں شہناز گل ، پلک تیواری ، سورج پنچولی ، سورج اقبال بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔ فلم میں ساو¿تھ کے سپر اسٹار رام چرن بھی خصوصی کردار میں نظر آئیں گے۔ بھائی جان ایک ایکشن کامیڈی فلم ہوگی ، جس کے ہدایت کار فرہاد سامجی ہیں۔ سلمان کی فلم ٹائیگر -3 بھی جلد ہی سینما گھروں میں دستک دینے والی ہے۔

Related posts

رضا اکیڈمی کی دنیا بھر کے مسلمانوں سے دردمندانہ اپیل

Hamari Duniya

ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن نے دہلی کے 80یتیم بچوں میں اسکالر شپ تقسیم کی

Hamari Duniya

جماعت اسلامی ہند نے اروند کجریوال کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا

Hamari Duniya