سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کو لے کر مسلسل بحث میں ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ پوجا ہیگڑے لیڈ رول میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ یہ فلم اس سال کے آخر تک ریلیز ہو جائے گی لیکن اب فلم ساز نے اس فلم کی ریلیز سے متعلق خبریں شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ فلم اس سال ریلیز نہیں ہوگی۔ فلم ساز نے بتایا ہے کہ یہ فلم اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔ اس بات کی جانکاری فلم کے مرکزی اداکار سلمان خان نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہے۔
سلمان خان نے واضح کیا ہے کہ ان کی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ سال 2023 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی اور فلم ٹائیگر 3 اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ یعنی اگلے سال ایک تہوار کی تقریب ہو گی۔اداکارہ پوجا ہیگڑے پہلی بار سلمان کے ساتھ ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ میں اسکرین شیئر کر رہی ہیں۔
ساتھ ہی فلم میں شہناز گل بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ ان سب کے علاوہ فلم میں سدھارتھ نگم، پلک تیواری، سورج پنچولی، سورج اقبال، شہناز گل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم میں ساو¿تھ کے سپر اسٹار رام چرن بھی خصوصی کردار میں نظر آئیں گے۔ ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ ایک ایکشن کامیڈی فلم ہوگی، جس کے ہدایت کار فرہاد سامجی ہیں۔
previous post