شاہ رخ خان کی’ پٹھان‘ کامیابی کی بلندیوں پر ہے۔ ویکڈیزپر ریلیز ہونے کے باوجود فلم نے دو دنوں میں باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے دو دنوں میں ایک سو کروڑکا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ فلم نے بھارت اور دنیا بھر میں اوپننگ ڈے کے اب تک کے سب سے بڑے کلیکشن کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس فلم کے لیے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ کئی مشہور شخصیات نے بھی انہیں نیک خواہشات اور پیار بھیجے لیکن سلمان خان نے اپنے دوست شاہ رخ خان کو فون کرکے انہیں مبارکباد دی اور ان کی مزید کامیابیوں کی خواہش کی۔
فی الحال ، فلم پٹھان نے ریکارڈ توڑ کر سنسنی پیدا کر دی ہے۔ شاہ رخ خان کی تقریباً چار سال بعد واپسی ہی فلم کو ہٹ بنادیا اور اوپرسے چیری سلمان خان کا توسیعی کیمیو ہے۔ مداح دونوں سپر اسٹارز کو بڑی اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر ریلیز کی کامیابی پر بے حد خوش ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ شاہ رخ سے زیادہ اس کا کوئی حقدار نہیں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ فلم صرف ہندوستان میں 400 کروڑ کا بزنس کرے۔ رپورٹس کے مطابق سلمان جلد ہی شاہ رخ خان کو ان کی فلم کی کامیابی پر ذاتی طور پر ملاقات کرکے مبارکباد دے سکتے ہیں۔
فلم پٹھان یش راج فلمز کی جاسوسی کی دنیا کا حصہ ہے ، جس کا آغاز ایک تھا ٹائیگر سے ہوا تھا۔ آدتیہ چوپڑا کی جاسوسی کائنات میں ٹائیگر سیریز ، اور پٹھان شامل ہیں۔ اس زمرے میں آنے والی وائی آر ایف کی آنے والی فلموں میں ان فلموں کے کرداروں کا ایک کراس اوور نظر آئے گا۔ اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ ٹائیگر 3 میں شاہ رخ خان بھی ایک کیمیو کریں گے۔