12.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی، تلسی پور کے زیر اہتمام فوزان پبلک اسکول اور طاہرہ گرلس انٹر کالج کا سالانہ تعلیمی وثقافتی مظاہرہ بحسن وخوبی اختتام پذیر

Girls collage

بلرام پور، 13مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
برادرم اسامہ منصور ڈائریکٹر سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی نے اخباری نمائندوں کو یہ بتایا کہ مورخہ:10/3/24بروزاتوار سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی کے زیرنگرانی سرگرم تعلیمی شعبہ جات فوزان پبلک اسکول اور طاہرہ گرلس انٹر کالج، جرواروڈ تلسی پور میں زیرتعلیم طلبہ و طالبات کا سالانہ انجمن بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منعقد کیاگیا،جس میں تمام مشارکین طلبہ و طالبات بڑے ذوق و شوق کے ساتھ شریک ہوئے، خوداعتمادی اور بے باکی کے ساتھ عربی، اردو، انگلش زبانوں میں اہم واصلاحی موضوعات پر دل پذیر تقریریں پیش کرنے کے علاوہ حمدونعت اور سبق آموز مکالمے اور ڈرامے پیش کرکے سامعین وسامعات اور دیگر معززین سے خوب دادتحسین حاصل کئے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام ربانی سے کیا گیا اس کے بعد پاکیزہ حمدیہ ونعتیہ کلام پیش کر کے دینی مجالس کی قدیم روایات کوبرقرار رکھا گیا۔ سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی کے ڈائریکٹر اسامہ منصور نے قرب وجوار سے تشریف لائے ہوئے مہمانان عظام، اپنے باوقار معلمین ومعلمات اور چمنستان علم وفن کے چہکتےبلبلوں کا والہانہ خیرمقدم اور استقبال کرتے ہوئے اپنے تعلیمی اداروں کا مختصر تعارف، اھداف ومقاصد اور آئندہ تعلیمی منصوبوں کوبروئے کارلانے کا یقین دہانی کرائی، جس سے تعلیم و تربیت میں بہتری آئے گی۔ ان شاء اللہ
پروگرام میں شریک تمام طلبہ و طالبات بطورِ خاص نمایاں اور پوزیشن حاصل کرنے والوں کو اعزازی سرٹیفکیٹ، گفٹ پیک سے نوازا گیا اسی طرح ان کے سرپرستوں کی شال پوشی کرکے ان کی عزت وتکریم کو دوبالا کیاگیا۔ اس باوقار تقریب کو دینی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھی اپنے قدوم لزوم میمنت سے عزت بخشی جس کی وجہ سے پروگرام کے وقار و اعتبار میں اضافہ ہوگیا، خصوصی مدعوئین ایس ایچ او تھانہ تلسی پور،جناب اوم پرکاش مشرا سابق پرنسپل بسنت لال انٹر کالج تلسی پور، جناب شاکر علی پرنسپل ایشاواشیم انٹر کالج تلسی پور،چندرکاپرشاد پردھان شتلاپور، ارشاد احمد اور منوج رستوگی، مینیجرکو ڈائریکٹر اسامہ منصور اور دیگر مہمانوں نے شال پوشی اور مومنٹو پیش کیا۔علم دوست مہمانوں نے اپنے اپنے گراں قدر تاثرات واحساسات پیش کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کی خوب حوصلہ افزائی کی اور ان کے پیش کیے گیے پروگراموں کی خوب تعریف کی۔ ایس ایچ او تھانہ تلسی پور نے بچوں کے پروگرام اور نظم وضبط کو دیکھ کر کافی خوشی کا اظہار کیا،جناب اوم پرکاش مشرا نے دوٹوک لفظوں میں کہا کہ میں تلسی پور کے دوسرے اسکولوں کے پروگرام میں شرکت کرچکا ہوں، لیکن یہاں کے طلبہ نے جس انداز سے اپنی تعلیمی وثقافتی فن کا مظاہرہ کیا ہے، وہ اسلوب وانداز دل کش اورجداگانہ ہے، جناب شاکر علی پرنسپل ایشاواشیم انٹر کالج کے بقول یہاں کے بچوں اور بچیوں کے ذریعہ میری معلومات میں اضافہ ہوا ہے۔ بڑی ناسپاسی ہوگی اگر میں بصمیم قلب جناب سعید احمدوائٹی فرنیچراور جناب ارشاد صاحبان کی خدمت میں ھدیہ تشکر وامتنان پیش نہ کروں، جہنوں نے تمام اساتذہ، ڈرائیور،چوکیداراور طباخہ کی عمدہ کار کردگی سے مطمئن ہوکر ہرایک کو سرپرائزاورگفٹ پیک عنایت کیے ہیں۔سلام ایجوکیشنل کے بانی اور روح رواں شیخ منصور احمد مدنی، ریاض سے آن لائن پروگرام دیکھ رہے تھے، شکران نعمت کے طور پرانھوں نے کہا کہ ہمارا یہ پروگرام اپنے مقصد میں کامیاب تھا، اس کامیابی کے پیچھے اللہ کے فضل خاص کے بعد ہمارے اسٹاف کی محنت اور ہمارے مخلص احباب اور بزرگوں کی پرخلوص دعائیں شامل حال رہیں، ہمارے تمام خصوصی مدعوئین اور دونوں تعلیمی شعبوں میں زیرتعلیم طلبہ کے سرپرست حضرات آخری وقت تک زینت مجلس بنےرہے، پردہ نشین خواتین کی خاصی تعدا بھی شامل تھی-تمام حاضرین نے مو¿سس وبانی مولانا منصور احمد مدنی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ مقامی وقرب وجوار کے علماءومہمانوں میں بطورِ خاص مولانا شفیق الرحمن فیضی، مولانا محمد شارق سلفی،مولانا عبید الرحمن سلفی، مولانا محمد ایوب اثری، ابراہیم پردھان ، جناب نیاز خان بن ماسٹر عبد العزیز اور جناب عبد الہادی وغیرہ شریک رہے۔
پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرنے میں مرکز کے جواں سال ڈائریکٹر اسامہ منصور کی انتھک کاوشوں کے علاوہ اساتذہ ومنتظمہ کمیٹی کے ممبران کی شبانہ روز کاوشیں بھی قابل قدرہیں۔ سوسائٹی کے زیرنگرانی تمام تعلیمی شعبہ جات تمام منتظمین اور معاونین کو اللہ شاد و آباد اور سدا سلامت رکھے، آمین

Related posts

ورزش(یوگا)کے ذریعے جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھیں: ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی

حکیمی ورزشوں سے ذہنی الجھنوں اور جسما نی بیماریوں سے علاج ممکن :حکیم عطا الرحمان اجملی:

Hamari Duniya

رمضان کاآخری عشرہ :رحمتوں اور برکتوں کا خزینہ ہے اس میں خوب عبادت کریں وصی اللہ مدنی

Hamari Duniya

بگہا علاقہ میں گورنمنٹ نرسنگ کالج شروع کرنے کا مطالبہ

Hamari Duniya