تلسی پور ،28 اکتوبر: گزشتہ سال31 دسمبر 2023 کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم (مکی زندگی) کے مسابقہ کے نتائج کے وقت بانی ادارہ فضیلۃ الشیخ منصور احمد مدنی حفظہ اللہ نے اعلان کیا تھا کی ان شاءاللہ آنے والے سال میں مدنی زندگی کا مسابقہ کا انعقاد ہوگا اسی کے مطابق کل بتاریخ 27 اکتوبر 2024 بروز اتوار بمقام طاہرہ گرلز انٹر کالج تُلسی پور بوقتِ 11 بجے دن سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تحریری انعامی مسابقہ کا امتحان پرسکون ماحول میں ہو گیا ہے تقريبا(600)طلبہ و طالبات نے بڑے ذوق و شوق کے ساتھ اپنے سرپرستوں کے ساتھ تشریف لاکر امتحان میں شریک ہوئے مدارس کے ذمہ داران اور گارجین حضرات نے اپنے حسین تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اس مسابقہ کی بڑی تعریف کی اور کہا کی اس مسابقہ سے نو نہالان ملت کے علم میں اضافہ اور اُن کے ایمان و عقیدہ میں پختگی پیدا ہوئی ہے
اس امتحان کو مکمل کرانے میں فوزان پبلک اسکول اور طاہرہ گرلز انٹر کالج کے تمام اساتذہ نے لگن و دلچسپی اور محنت سے کام لیا اور ناظم اسامہ منصور اور محمد اسلم نے آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا اور خاطر داری کی اور سب کا شکریہ ادا کیا۔
امتحانی کاپیاں پوری امانت و دیانت کے ساتھ چیک کی جا رہی ہیں مورخہ 4 نومبر2024 بروز سوموار مقام طاہرہ گرلز انٹر کالج تلسی پور میں علمائے کرام اور قرب و جوار کے با اثر دینی و سماجی اور سیاسی شخصیات کی موجودگی میں تمام مشارکین کے مابین انعامات تقسیم کیے جائیں گے ان شاء اللہ۔