26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
دہلی

تمام مذاہب کے رہنماوں نے کہا’نفرت بھارت چھوڑو‘

Sadbhawna Sammelan

نئی دہلی،13ستمبر(ہ س) ۔
گاندھی پیس فاﺅنڈےشن نئی دہلی میں آل انڈیا یونائیٹڈ مسلم مورچہ کے بینر تلے نفرت بھارت چھووڑ کے عنوان سے ایک سدبھاﺅنا سمیلن کا انعقاد کیا گیا ۔اس کی خصوصیت یہ رہی کہ سمیلن کا افتتاح ہندو مذہنی رہنما آرچاریہ سیلیش تیواری کے سنکھ نا د سے ہو ا ۔مہمان خصوصی کے طور پر جین منی وویک جی مہاراج ،سردار پریتم سنگھ،فادر مورس پارکر ،بودھ دھرم گرو بھنتے کرونا کرن اور مولانا جاوید قاسمی جمعیة علماءہند دہلی نے شرکت کی ۔پروگرام کے آرگنائزر حافظ غلام سرور نے پروگرام کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تما م مذاہب کے مذہبی پےشوا جب پیار ومحبت کی بات کرتے ہیں تو مذہب کی بنیاد پر نفرت پھےلانے والا آخر کون ہے ۔مذہبی پیشواﺅں سے انھوں نے اپیل کی کہ ملک کی عوام سے آاپ یہ اپیل کرےں کہ ہر مذہب کے لوگ دوسرے مذہب کا احترام کریں تاکہ ملک میں امن و سکون اور بھائی چارگی قائم رہے اور امن کا پےغام عام ہو ۔
اس موقع پرجین منی وویک جی مہاراج ،سردار پریتم سنگھ ،فادر مورس پارکر،بودھ دھرم گرو بھنتے کروناکرن اور جاوید قاسمی نے اظہار خیا ل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں فرقہ پرست طاقتوں کو جواب دینے اور ملک میں امن وامان کی بحالی کے لئے مذہبی رہنماﺅں کو آگے آکر محبت اور بھائی چارگی کا پےغام عام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے متحدہ کوشش ضروری ہے تبھی ہماری اور ملک کی ترقی ممکن ہے ۔ انھوں نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ ملک میں امن وشانتی قائم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں کیونکہ جب تک ملک میں امن وسکون نہیں ہوگا تب تک ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔اور ساتھ ہی فرقہ طاقتو ں کو خلاف کھل کر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ۔پروگرام کے اخیر میں سماج میں آپسی بھائی چارہ قائم کرنے اور پیار کا پیغام عام کرنے والے متعدد افراد کو مذہبی رہنماﺅں کے ہاتھو ں اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار

Related posts

دہلی میں جمنا کی طغیانی میں کمی، آئی ٹی او پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال

Hamari Duniya

یونیفارم سول کوڈ محض ایک چناوی شوشہ اور پولورائزیشن کا ذریعہ ہے:مسلم لیگ

Hamari Duniya

۔’عالمی یوم یونانی میڈیسن‘ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس فارمیسی ونگ کی میٹنگ منعقد

Hamari Duniya