21.1 C
Delhi
November 3, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

’سدبھاونا منچ‘پر اکٹھا ہوئے کئی مذہبی رہنما، نفرت کے اسباب کو ختم کرنےکیلئےسبھی طبقات کی مشترکہ جدوجہد پر زور

Sadbhavna

نئی دہلی 15 جون (ایچ ڈی نیوز )۔
جمعیةعلماءہند کے صدر دفتر میں واقع مدنی ہال نئی دہلی میں کل مذاہب پر مشتمل شخصیات خاص کر سناتن دھرم کے مذہبی رہنماو ں کی ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیة علماءہند نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نفرت و بھید بھاو سے ملک میں منفی ماحول پنپتا ہے جس سے ملک کی ترقی و انسانی تحفظ کو بڑا نقصان ہوتا ہے۔مولانا مدنی نے ملک میں فرقہ وارانہ ماحول کی بہتری کے لیے نفرت کے اسباب کو ختم کرنے اور سبھی طبقات کی مشترکہ جدوجہد پر زوردیا۔انھوں نے سدبھاو کے قیام کو راشٹرکا مسئلہ بتایا اور کہا کہ ہم مختلف تہذیبوں اور طرز حیات کی نمایندگی کرتے ہیں اور یہی ہمارے ملک کی شناخت اور انفرادیت ہے۔ہمیں اپنی ان مختلف شناختوں کو قبول کرکے ہی آگے بڑھنا ہے۔انھوں نے کہا کہ آج جو ملک میں حالات ہورہے ہیں، اس کو درست کرنے کے لیے ہمیں اپنی سماجی ذمہ داری پوری کرنے پڑے گی اورسماج کو مستحکم کرنے کے لیے راہ راست سے ہٹے ہوئے لوگوں کو سمجھانا پڑے گا۔اس موقع پر سوامی چندر دیو جی مہاراج نے کہا کہ آپسی غلط فہمیاں اسی طرح ساتھ بیٹھنے سے دور ہوں گی۔ مذہبی رہنماوں کے ساتھ بیٹھنے سے ملک میں امن و سلامتی کے قیام و استحکام میں ضرور مدد ملے گی۔ سوامی وشوا آنند جی مہاراج نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے مولانا محمود مدنی کی قیادت میں ہم سب ساتھ ملکر ملک میں سدبھاو¿نا کو مضبوط کریں گے۔
سوامی سریندر پوری جی مہاراج نے کہا یہ انسانیت کے خلاف ہے کہ ایک خدا کے بندے ایک دوسرے سے نفرت کریں ، آچاریہ وجے جی مہاراج نے کہا کہ چند لوگوں کی وجہ سے جو ملک میں نفرت و تعصب کی باتیں کرتے ہیں ہندو مسلم کے بیچ دوریاں بڑھی ہیں۔دیگراظہار خیال کرنے والوں میں سشیل کھنا جی مہاراج دوارکا موڑ، بھودیو شرما جی شاہدرہ بوڈر دہلی، نوین شرما جی نجف گڑھ دہلی، امت کمار آئی اے راجندر پلیس سردار ہروندر سنگھ جی، ایس رضوان منصوری جی نورتھ ایسٹ دہلی، کے کے شرما جی ایسٹ دہلی، تیج پال سنگھ جی باغپت ،اقبال سنگھ جی بڑوت، نیلم جی جنک پوری، نیتو جھا جی گاندھی نگر ،دہلی راجیش شرما سیوا دار کرن سنگھ گرو کول سینٹر ہریانہ بوڈر، نریش جی ستیہ پرکاش جی فریدآباد، مومن سبھاش گوجر منو بابا، روشنی رہیجا جی قابل ذکر ہیں۔
نشست میں سوامی چندر دیو جی مہاراج آشرم دہلی، سوامی وشوا آنند جی مہاراج گجرات مقیم دہلی ،سوامی سریندر پوری جی مہاراج آشرم روہنی دہلی، آچاریہ ماسٹر وجے جی مہاراج مظفر نگر، سوامی ٹرشیم جی مہاراج انٹر نیشنل یو بی ایم مشن، بابا سکھ دیو مہاراج غازی آباد، آچاریہ دیوندر جی مہاراج گڑگاوں، سشیل کھنا جی مہاراج،سردار ہروندر سنگھ ایکٹیویسٹ گرو گرنتھ صاحب، ڈاکٹر الیزہ بیتھ چرچ روہنی دہلی، بھودیو شرماجی ،کے کے شرماجی ،ڈاکٹر رمیش کمار جی، امت کمار آئی اے ایس، اقبال سنگھ جی بڑوت، تیج پال سنگھ جی باغپت کے علاوہ بڑی تعداد میں مذہبی رہنماوں و سماجی ذمہ داران نے شرکت کی۔ نشست کا اہتمام و نظامت کے فرائض جمعیة سدبھاونا منچ جمعیةعلماءہند کے کنوینر مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی نے انجام دیے۔

Related posts

اگلا نشانہ،این آئی اے کی جمعیة علماءہند اور تبلیغی جماعت پر بھی گہری نظر

Hamari Duniya

جمعیۃعلماء ہند قانونی امدادکمیٹی کے مقدمات میں گلزاراعظمی مرحوم کی جگہ مولانا اسجد مدنی ہوں گے مدعی

Hamari Duniya

اروناچل:ہندی اور چینی فوجیوں میں پھر جھڑپ، 30 سے زائد چینی فوجی زخمی 

Hamari Duniya