نئی دہلی 10جون (ایچ ڈی نیوز) ہماری صدا ٹرسٹ نے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن دہلی زون (SIO) کے تعاون سے بچوں کے لیے چار روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ اس سمر کیمپ میں کل 50 طلباء نے حصہ لیا۔ ہماری صدا نے یہ سمر کیمپ یکم جولائی سے 4 جولائی تک مدن پور کھادر جے جے کالونی میں جاری اوج فلک شکشھا سینٹر میں لگایا۔اس سمر کیمپ میں بچوں کو آداب، تعلیم کی اہمیت، زندگی کا مقصد، شخصیت کی نشوونما، انٹرایکٹو سیشنز، مقابلوں، انڈور اور آؤٹ ڈور گیمز جیسی سرگرمیوں کے ذریعے توجہ مرکوز کی گئی۔ایس آئی او دہلی زون کی جانب سے ایس رضی الاحسن، جنرل سکریٹری ایس آئی او دہلی اور محمد یوسف ممبر، ایس آئی او دہلی نے بچوں کے ساتھ سرگرمیاں انجام دیں، رضی نے کلاس 7 سے کلاس 12 تک کے بچوں کے ساتھ اور محمد یوسف نے کلاس 1 سے کلاس 6 تک کے بچوں کے ساتھ سرگرمیاں کیں۔ یہ سرگرمی روزانہ صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہتی تھی۔ اس سمر کیمپ کے پہلے دن تمام شریک طلبہ کا تعارف کرایا گیا۔سمر کیمپ کے پہلے دن کے بعد سے بچوں کو ڈرائنگ کروایا گیا اور سرگرمیوں کے ذریعے انسانوں اور جانوروں کے درمیان فرق کو سمجھا یاگیا۔ چھوٹے بچوں کے لیے میوزیکل چیئر، میموری گیم، ٹیبل گیم، نعت، نظم، ترانہ، سوشل میڈیا، غلط معلومات، پینٹنگ جیسی سرگرمیوں کے ساتھ سمر کیمپ کو پرکشش بنانے کی کوشش کی گئی اور انہیں ‘لائن کنگ’ کے نام سے ایک فلم بھی دکھائی گئی۔بچوں میں جوش و خروش پیدا کرنے کے لیے روزانہ ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تاکہ بچے کسی بھی طرح دلچسپی سے محروم نہ ہوں۔سمر کیمپ کے آخری روز مہمانوں کو بچوں میں انعامات کی تقسیم کے لیے بلایا گیا، مہمانوں نے اپنے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔سینئر صحافی غضنفر عباس نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سینٹر میں ہونے والی سرگرمیوں کو ہمیشہ دیکھتا رہتا ہوں، یہاں ہر بچوں کی تعلیم پر محنت کی جاتی ہے، اس کی جھلک آپ کے رویے میں بھی نظر آتی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کو کامیاب بننے کے لئے بہت محنت کرنی ہے، آپ کو مشہور ہونا ہے لیکن آپ کی یہ مقبولیت اچھے کام کی وجہ سے ہونی چاہیے۔ایڈ شالہ کے بانی آصف شاہد نے کہا کہ اس سنٹر میں ہونے والی سرگرمیاں یہ بتاتی ہیں کہ یہاں کے اساتذہ بہت پروڈکٹیو ہیں، آپ لوگ یہاں آنے والے مہمانوں سے خوب اور اچھا سوالات کرتے ہیں، آپ لوگوں کا اعتماد بہت بلند ہے، آپ مسلسل محنت کرتے ہیں۔ کامیابی کا واحد راستہ تعلیم و تربیت ہے اور یہی راستہ کامیابی کی طرف لے جائے گا۔ایس آئی او دہلی زون میں منعقد ہونے والے سمر کیمپ کے کنوینر سید عمیر افضل جو کہ دہلی زون کے سیکریٹری بھی ہیں، نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ہماری صدا ٹرسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سمر کیمپ کے انعقاد کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ ہم بچوں کو تعلیم سے قریب کرنے کے لئے سمر کیمپ کے ذریعہ انہیں تعلیم سے مزید قریب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب وہ معاشرے میں جائیں تو ان میں تبدیلیاں نظر آئیں تاکہ وہ دوسرے بچوں سے مختلف دکھائی دیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے جو نئی چیزیں سیکھی ہیں وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔سمر کیمپ کے اختتام پر ان سرگرمیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو تعریفی اسناد اور انعامات سے حوصلہ افزائی کی گئی، تمام بچے بہت پرجوش تھے۔ پروگرام کے آخر میں حصہ لینے والے بچوں نے اپنے تاثرات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ میں ہونے والی سرگرمیاں بہت پرلطف تھیں، ہم نئے لوگوں سے ملے، علم کے ساتھ ساتھ بہت مزہ آیا، ہم نے ایسی چیزیں بھی سیکھیں جس سے ہماری کامیابی میں مدد گار ثابت ہونگی اور زندگی میں بہت مفید ہو گا۔ہماری صدا ٹرسٹ کے بانی محمد ارشاد عالم نے ایس آئی او دہلی زون کا شکریہ ادا کیا، ایس آئی او کی ٹیم نے مسلسل چار دنوں تک نئی اور پرکشش سرگرمیوں کے ذریعے بچوں میں جوش و خروش پیدا کیا، اس چار روزہ سمر کیمپ نے ان بچوں کو ایک بہترین موقع فراہم کیا۔ یہ سمر کیمپ انہیں ملک کے لئے ایک اچھا شہری بننے میں اہم کردار ادا کریں گے، انہوں نے اوج فلک ایجوکیشن سنٹر میں موجود اساتذہ، عملہ اور رضاکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا، اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے سب نے بھرپور محنت کی۔