احسان انصاری
نئی دہلی،13اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔ رمضان مہینے میں روزے رکھنے اور نماز پڑھنے کے بعد، عید الفطر کا تہوار مسلمانوں کے لیے ایک بڑے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، عید 11 اپریل کو پورے ملک میں بڑے دھوم دھام سے منائی گئی۔ سبزی منڈی تھانہ علاقہ کے سینکڑوں مسلم طبقہ کے لوگ ایس ایچ او انسپکٹر رام منوہر کا خصوصی شکریہ ادا کرنے کے لئے تھانہ سبزی منڈی پہنچ کر رمضان کے پورے مہینے اور عید الفطر کے دن پورے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے بتایا کہ رمضان کے مہینے میں وہ تراویح کی نماز پڑھنے مسجدوں میں جاتے تھے اور نماز کے بعد رات گئے گھر واپس آتے تھے جس میں بچے، بزرگ اور نوجوان بھی شامل تھے۔ تھانہ سبزی منڈی کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو ہر وقت متحرک دیکھا جائے تاکہ عید کے دن بھی امن و امان برقرار رہے تاکہ عید کا تہوار پر امن طریقے سے منایا جا سکے۔ ایس ایچ او انسپکٹر رام منوہر اور ان کی پوری ٹیم، علاقے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ ہم امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
