عبد الرحیم شیخ کی رپورٹ
آعظم گڑھ، 16 مارچ( نامہ نگار)۔ الفلاح فاؤنڈیشن جین پور یونٹ کے فیصل خان نے روزے میں رام مورت نامی ہندو شخص کیلئے اپنا خون عطیہ کر انسانیت کی بہترین مثال قائم کی ہے۔اس بارے میں اطلاع دیتے ہوئے الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے کہا کہ رام مورت کو بی پاذٹیو خون کی ضرورت تھی تو فیملی کے لوگوں نے الفلاح فاؤنڈیشن جین پور کے فیصل خان کو رابطہ کیا۔ مریض کی حالت دیکھ فیصل فوراً بلڈ ڈونیشن کیلئے تیار ہو گئے۔ اس موقع پر فیصل نے کہا کہ ہمارا مذہب ہمارا قرآن ہمارے نبی کا یہ طریقہ ہے، میں نے انہیں طریقوں کو اپنا کر رام رامورت کیلئے خون عطیہ کیا۔