17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

کیا کپتان روہت شرما کا ٹیسٹ کیریئر ختم ہوچکا ہے؟آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ سے باہر

Rohit Sharma

سڈنی،03جنوری: ٹیم کے کپتان روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے،اسے روہت شرما کی ٹیسٹ کپتانی اور ٹیسٹ کیریئر کا بھی اختتام قرار دیاجارہا ہے۔بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ میچ میں جسپریت بمراہ قیادت کر رہے ہیں، آوٹ آف فارم روہت شرما کی جگہ شبھمن گل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ 20 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔
کپتان جسپریت بمرا نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں بھی کپتانی کی تھی اور انڈیا پرتھ ٹیسٹ جیتا تھا، پہلے ٹیسٹ میچ میں روہت شرما نجی مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔ روہت شرما نے رواں سیریز کی پانچ اننگز میں 31 رنز اسکور کئے تھے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ سے باہر باہر بیٹھنے کا فیصلہ کیا، اس سے قبل ملبورن ٹیسٹ کے بعد سے ہی انہیں ڈراپ کرنے کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔

Rohit Sharma میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آرام کر رہے ہیں، روہت شرما چیمپئینز ٹرافی میں بھی کپتان نہیں ہوں گے ان کی جگہ ہاردیک پانڈیا کپتانی کریں گے۔رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ روہت شرما کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے تھے، گوتم گمبھیر نے ڈریسنگ روم میں نام لئے بغیر ان پر سخت تنقید بھی کی تھی۔ گوتم گمبھیر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بھی روہت شرما پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔انٹرنیشنل سیریز میں یہ کپتان کے باہر بیٹھنے کا پہلا موقع نہیں، 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مصباح الحق کی جگہ شاہد آفریدی نے کپتانی کی تھی۔2014 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں سری لنکا کے کپتان دنیش چندیمل باہر بیٹھے اور فائنل تک لیستھ مالنگا نے کپتانی کی۔انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی مرتبہ کپتان 1974 کی ایشیز سیریز میں ڈراپ ہوا، چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان مائیک ڈینس نے باہر بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related posts

سعودی عرب کو نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2024 میں مہمان خصوصی کے طور پر کیا گیا مدعو

Hamari Duniya

ایک بار پھر کرکٹ کے میدان پرجلوہ بکھیریں گے گوتم گمبھیر

Hamari Duniya

ضلع سدھارتھ نگر سے256عازمین حج سفر حج پر روانہ ہوں گے، مسلمانان عالم کوفریضہ حج کی سعادت مبارک ہو: وصی اللہ مدنی

Hamari Duniya