27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

روہت شرما نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، بن گئے پہلے کپتان

Rohit Sharma

نئی دہلی ، 10 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
روہت شرما کھیل کے تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی کپتان بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف ناگپور میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انجام دیا۔ روہت 109 رنز بنانے کے بعد ناٹ آو¿ٹ ہیں۔ یہ روہت کی طویل ترین فارمیٹ میں 9ویں سنچری ہے۔ روہت نے اپنی آخری سنچری ستمبر 2021 میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف بنائی تھی۔روہت پہلے ٹیسٹ میں اچھی رفتار سے اسکور کر رہے ہیں، انہوں نے پہلے دن 80 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے 69 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ دوسرے دن ان کا اسٹرائیک ریٹ یقینی طور پر نیچے آیا کیونکہ دوسرے سرے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ روہت نے 171 گیندوں میں کھیل کے سب سے طویل فارمیٹ میں اپنی 9ویں سنچری مکمل کی۔
دوسرے دن ، آر اشون ، چیتشور پجارا ، وراٹ کوہلی اور سوریہ کمار یادو بلے سے زیادہ شراکت کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کے اسپنر ٹوڈ مرفی نے دوسرے دن مزید تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ نیتھن لیون نے سوریہ کمار یادو کو آو¿ٹ کیا۔خبر لکھے جانے تک بھارت نے 5 وکٹوں پر 217 رنز بنا لیے ہیں۔ روہت 115 اور رویندر جڈیجہ 28 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ ہیں۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 177 رنز بنائے۔

Related posts

Congress Monthly Meeting بابر پور ضلع کانگریس کی ”ماہانہ میٹنگ“ میں دہلی اسمبلی الیکشن کی تیاریوں پر غور وخوص

Hamari Duniya

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر نے شاہین باغ میں ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیا

Hamari Duniya

حج پالیسی سے وزیراعظم خوش، من کی بات میں کی سعودی عرب کی تعریف

Hamari Duniya