22.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز: سچن اور جونٹی روڈس کی ٹیموں کے درمیان ہوگا مقابلہ

Road Safety World Series

کانپور(ایچ ڈی نیوز)۔
روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کا دوسرا سیزن آج شام سے کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پہلا کرکٹ میچ انڈیا لیجنڈز اور جنوبی افریقہ لیجنڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس اسٹیڈیم میں کل سات میچ کھیلے جانے ہیں۔ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی فروخت کیے گئے آن لائن ٹکٹ منسوخ کر دیے گئے۔
منتظمین کی جانب سے ‘بک مائی شو’ کو ٹکٹ وینڈنگ پارٹنر بنایا گیا تھا۔ کمپنی کو صرف دو سے تین لاکھ روپے بکنگ کے طور پر دیے گئے۔ جمعہ کو جب کمپنی انتظامیہ نے باقی رقم کے بارے میں بات کی تو منتظمین کی طرف سے کوئی مناسب جواب نہیں ملا۔ اس پر کمپنی نے دیر رات ہی میچ کے لیے فروخت ہونے والے تمام آن لائن ٹکٹ منسوخ کر دیے۔ صارفین کی رقم واپس کردی گئی۔ اس حوالے سے آرگنائزر اور کمپنی انتظامیہ کے درمیان تنازعہ بھی ہواتو فیصلہ کیا گیا کہ اب تمام ٹکٹ آف لائن فروخت کیے جائیں گے۔
منتظمین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کو ہونے والے میچ کے لیے اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر 10 سی پر ٹکٹ کاو¿نٹر قائم کیا جائے گا۔ وہ ناظرین جن کی رقم واپس کر دی گئی ہے ، انہیں ٹکٹ دیا جائے گا۔ جن کے پیسے واپس نہیں کیے گئے، انہیں دوسرا ٹکٹ دیا جائے گا۔ ہفتہ سے آف لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو جائے گی۔ 11 سے 15 ستمبر تک ہونے والے میچوں کے ٹکٹ شہر میں پانچ کاو¿نٹرز کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے۔ مال روڈ، موتی جھیل اور ساو¿تھ سٹی سمیت ضلع میں پانچ مقامات پر کاو¿نٹر لگا کر ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔
سیریز کے کنوینر انس بقائی سے جب جمعہ کے ردوز بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔ روڈ سیفٹی ٹورنامنٹ لاپروائی کی نظر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اچانک سیریز کے منتظمین کی جانب سے ایک بار پھر نئی سیشن لسٹ بھیجی گئی ہے جس میں بنگلہ دیشی ٹیم کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کے کچھ کھلاڑی دوپہر کو پریکٹس کے لیے گراونڈ پر پہنچے۔ جو صرف 45 میں ہی ہوٹل کے لیے روانہ ہوگئے۔
شہر میں ہونے والے میچز میں ہو رہے مس مینجمنٹ کے باعث کئی خامیاں منظر عام پر آرہی ہیں۔ جمعہ کی صبح 9 بجے سے 12 بجے تک نیٹ پریکٹس نہیں ہو سکی۔ سری لنکن ٹیم کو پریکٹس کرنا تھا۔ موسم کا مزاج 35 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہونے کی وجہ سے پریکٹس شام تک ملتوی کر دی گئی۔ گرین پارک ہاسٹل کے کھلاڑیوں نے یوسف پٹھان کو نیٹ پر پریکٹس کروائی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سریش رینا بھی اس سیریز میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے جمعہ کو نیٹ پریکٹس کی۔ جمعہ کو ہی جونٹی روڈس بھی اپنی ٹیم کے ساتھ کانپور پہنچے۔
سیفٹی ورلڈ سیریز کی بالی ووڈ نائٹ کے لیے نورا فتحی کی جگہ ملائیکہ اروڑا یا سنی لیون آ سکتی ہے۔ دراصل نورا ان دنوں منی لانڈرنگ کیس میں پھنسی ہوئی ہیں۔ منتظمین کے مطابق، کارتک آرین اور شردھا کپور آنے اور پرفارم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ٹورنامنٹ سے ایک دن پہلے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے گرین پارک میں بنی وزیٹرس گیلری کا دورہ کیا۔ یہاں لیجنڈز کھلاڑیوں کی یادوں کو سنبھال کر رکھاگیا۔ جب سچن گیلری دیکھنے پہنچے تو ہندوستانی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ گیلری میں اپنی پرانی تصویریں، خبروں کی کٹنگ دیکھ کر سچن جذباتی ہو گئے۔ سچن نے کہا، ایسی خوشیاں یہیں دیکھنے کو ملیں گی دوبارہ۔
انڈیا لیجنڈز – سچن تندولکر (کپتان)، یووراج سنگھ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، ہربھجن سنگھ، مناف پٹیل، ایس بدری ناتھ، اسٹورٹ بنی، نمن اوجھا، منپریت گونی، پرگیان اوجھا، ونے کمار، ابھیمنیو متھن، راجیش پوار، راہل شرما ۔
ساوتھ افریقہ کے لیجنڈز – جونٹی روڈز (کپتان)، الویرو پیٹرسن، اینڈریو پوٹک، ایڈی لی، گارنیٹ کروزر، ہنری ڈیوڈ، جیکس روڈولف، جوہان بوتھا، جے وان ڈی واتھ، لانس کلوزنر، ایل نورس جونز، مکھایا نتینی، مورنے وان وِک، ٹی شبالالا، ورنون فلینڈر اور جانڈر ڈی بروئن۔

Related posts

غزہ جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے پر حماس نے مثبت جواب دیا ہے، قطری وزیراعظم نے امریکی وزیرخارجہ کو دی جانکاری

Hamari Duniya

مسلمانوں میں کردار سازی کی ضرورت ہے

Hamari Duniya

Iran Israel conflict: اسرائیل سے ہنیہ کی موت کا بدلہ لینے کی ایرانی دھمکی صرف زبانی جمع خرچ، ایران اسرائیل پرحملے نہ کرنے کے بہانے ڈھونڈنے لگا

Hamari Duniya