12.1 C
Delhi
December 14, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

حیدرآباد کی رِفاہ ایکسپو میں”مالیات میں شریعت کاحکم “ عنوان پر مباحثہ اور عملی کاروبار پر رہنمائی

حیدرآباد کی رِفاہ ایکسپو میں”مالیات میں شریعت کاحکم “ عنوان پر مباحثہ اور عملی کاروبار پر رہنمائی

بیدر، 17نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری) ۔ محمد اشفا ق احمد ، صدر رِفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بیدریونٹ نے آج بتایاکہ حیدرآباد کی وادیءھدیٰ میں 14نومبر سے چلنے والی ”رِفاہ ایکسپو2024“ کا 18نومبر پیر کوآخری دِن ہے۔ حیدرآباد کے کاروباری احباب رِفاہ ایکسپو سے پیر کو بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔جناب اشفاق احمد نے بتایاکہ ہفتہ کے دن چوں کہ عوام کے لئے رِفاہ ایکسپو
کھولاگیاتھا، اسلئے بڑی تعداد میں لوگ وہاں پہنچے اور شرعی لحاظ سے کاروبار کرنے کے معاملے میں اپنی دلچسپی دِکھائی۔ موصوف نے بتایاکہ اسلامک فائنانس کے ماہر جناب ایچ عبدالرقیب نے شرعی طورپر کاروبار کرنے کی اہمیت کوبعدمغرب واشگاف انداز میںبتایا۔مشارکہ اور مضاربہ (سلیپنگ پارنٹر)میںکیافرق ہے اور کس طرح کاروبار کیاجاناچاہےے اس پر انھوں نے بات کی۔لوگوں نے بے حد توجہ سے ان کی باتیں سماعت کیں۔ ان کے علاوہ دوپہر میں ممبئی کے بزنس کوچ اور موٹی ویشنل اسپیکر جناب سلمان خان نے خطاب کیا۔ اسی طرح شولہ پورسے تعلق رکھنے والے موٹی ویشنل اسپیکر جناب شےخ یٰسین نے بھی مالیات کے سلسلے میں رہنمائی کی۔ 18نومبر کے صبح 9:30تا11بجے دن کے سیشن میں ایمرگنگ ٹرینڈس ین مارکیٹنگ اینڈ سیلس کے عنوان پر رفا ہ کے قومی چیرمین جناب ایس امین الحسن کاخطاب رہے گا۔دلچسپی رکھنے والے احباب وادیءہدیٰ کی رِفاہ ایکسپو میں پہنچنے کی گزار ش کی جاتی ہے۔

Related posts

قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کی ریاست مجلس عاملہ کا اعلان

Hamari Duniya

علامہ شبلی نعمانی برینک بیٹل میں الفاروق پبلک اسکول کے بچوں کی بہترین کارکردگی

Hamari Duniya

گئو کشی کے الزام میں اعظم گڑھ میں دو خواتین سمیت 5 افراد گرفتار

Hamari Duniya