16.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

گاندھی خاندان کے گرد حکومت کا گھیرا تنگ،راجیو گاندھی فاونڈیشن کا لائسنس منسوخ

Gandhi Family

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)
مرکزی حکومت نے اتوار کو گاندھی خاندان سے وابستہ ایک غیر سرکاری این جی او کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے راجیو گاندھی فاو¿نڈیشن (آرجی ایف) کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے یہ کارروائی فارن کنٹری بیوشن ایکٹ (ریگولیشن)کے تحت کی ہے۔ تنظیم پر غیر ملکی فنڈنگ ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی کا الزام ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق جولائی 2020 میں وزارت داخلہ نے وزارت کے اندر ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لائسنس منسوخ کرنے کا نوٹس راجیو گاندھی فاو¿نڈیشن کے عہدیدار کو بھیجا گیا ہے۔
بتا دیں کہ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی آر جی ایف کی صدر ہیں۔ جبکہ دیگر ٹرسٹیوں میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، سابق وزرائے خزانہ پی چدمبرم اور راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا شامل ہیں۔ آر جی ایف کی ویب سائٹ کے مطابق یہ تنظیم 1991 میں قائم ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ راجیو گاندھی فاو¿نڈیشن (آرجی ایف) کا قیام سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے ویژن کو پورا کرنے کے لئے سال1991میں کیا گیا تھا۔ فاو¿نڈیشن کی آفیشیل ویب سائٹ آرجی ایف انڈیا ڈاٹ او آر جی پرصحت، ، خواندگی ، صحت ، سائنس اور ٹیکنالوجی ، خواتین اور بچوں کی ترقی ، معذوروں کی مدد ، سمیت کئی پہلوو¿ں میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ پنچایتی راج اداروں ، قدرتی وسائل کے انتظام اور لائبریریوں سمیت کئی مسائل پر کام کیاہے۔

Related posts

ریاض میں عرب اسلامی سربراہ اجلاس، غزہ اور لبنان میں جنگ بندی پرہوگی بات

Hamari Duniya

راہل گاندھی کے نیائے یاترا کا بدلا گیا نام،اب یہ ہوگا یاترا کانام

Hamari Duniya

ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کی 135 ویں یوم پیدائش پر یاد کیاگیا

Hamari Duniya