24.1 C
Delhi
November 6, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

اب مشروبات کی مارکیٹ میں بھی ہوگا ریلائنس کا جلوہ، پیپسی اور کوکا کولا کو دے گا براہ راست ٹکر

CAMPA

نئی دہلی، 9 مارچ( ایچ ڈی نیوز)۔

مکیش امبانی کی ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ (آر سی پی ایل)نے ہندوستان کے مشہور مشروبات برانڈ کیمپا کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔  ریلائنس کے کندھوں پر سوار، نصف صدی پرانے برانڈ کیمپانے ہندوستانی مشروبات کی مارکیٹ میں واپسی کی ہے۔ ابتدائی طور پر کیمپا کولا، کیمپا لیمن اور کیمپا اورنج مارکیٹ میں پیش کیے جائیں گے۔ کمپنی نے اسے ’ دی گریٹ انڈین ٹسٹ‘ کا نام دیا ہے۔
مارکیٹ میں ہندوستانی برانڈ کیمپا لانچ کرکے، ریلائنس انڈسٹریز نے ہندوستانی مشروبات کی مارکیٹ میں دنیا کی دو بڑی کمپنیوں پیپسی کو اور کوکا کولا کو چیلنج کیا ہے۔ مارکیٹ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ کیمپا براہ راست پیپسی کو اور کوکا کولا کی مارکیٹ میں داخل ہوگا۔ ریلائنس ہندوستان میں اپنی ریٹیل چین کی بنیاد پر ان جنات سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

CAMPA
لانچ کے موقع پر بات کرتے ہوئے،  آر سی پی ایل کے ترجمان نے کہا،کیمپا کو اپنے نئے اوتار میں متعارف کروا کر، ہم امید کرتے ہیں کہ صارفین کی اگلی نسل اس مشہور برانڈ کو اپنائے گی، نوجوان صارفین اس نئے ذائقے کو پسند کریں گے۔ کیمپا کے مواقع اور بھی زیادہ ہیں کیونکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی ہندوستانی مارکیٹ میں کھپت زیادہ ہے۔ 200، 500 اور 600 ملی لیٹر کے پیک کے علاوہ، کمپنی کیمپا کو 1 اور 2 لیٹر کے گھریلو پیک میں بھی پیش کرے گی۔ آر سی پی ایل نے پورے ہندوستان میں اپنے کولڈ بیوریج پورٹ فولیو کو آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے شروع کیا ہے۔ کمپنی کا وژن ہندوستانی صارفین کو سستی قیمتوں پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنا ہے۔

Related posts

عمان میں مہاتما گاندھی کے پہلے مجسمے کی نقاب کشائی 

Hamari Duniya

مکہ، مدینہ اور دیگرشہروں میں طوفانی بارش، ایک ہفتہ قبل پڑھی گئی تھی نماز استسقائ

Hamari Duniya

آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو شرمناک شکست،بھارت کا یک روزہ خطاب پر قبضہ

Hamari Duniya