28.1 C
Delhi
November 14, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

ریلائنس جیو بنا دنیا کا نمبر ایک نیٹ ورک،  ڈیٹا کی کھپت  کے معاملے  میں چینی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

Jio Network

RELIANCE JIO BECOME WORLD NUMBER ONE NETWORK, SURPRISED CHINASE COMPANIES

نئی دہلی، 20 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔

ریلائنس جیو چینی کمپنیوں کو پیچھے دھکیل کر دنیا بھر میں ڈیٹا کی کھپت کے معاملے میں نمبر ایک کمپنی بن گئی ہے۔ کمپنی کے جون کی سہ ماہی کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ  جیو نیٹ ورک پر ڈیٹا کی کھپت 44 ایگزابائٹس یعنی 4400 کروڑ  جی بی کو عبور کر چکی ہے۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 33 فیصد کا اضافہ ہے۔ ملک میں پہلی بار، اوسط ٹیلی کام نیٹ ورک پر صارفین روزانہ 1 جی بی سے تھوڑا زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔
 جیو 5 جی نیٹ ورک سے جڑے تقریباً 13 کروڑ صارفین بڑی مقدار میں ڈیٹا استعمال کرتے ہیں۔ فی الحال،  جیو کے 5 جی نیٹ ورک پر لامحدود ڈیٹا چارج کے بغیر دستیاب ہے۔ 5جی صارفین کی یہ تعداد کتنی بڑی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چین کو چھوڑ کر یہ تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ  جیو کے تقریباً 49 کروڑ صارفین ہیں، جن میں سے تقریباً 4 کروڑ نے پچھلے سال جیو نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کی ہے۔
سہ ماہی نتائج پر،  ریلائنس جیو  انفو کومکے چیئرمین آکاش ایم امبانی نے کہا کہمعیار، اعلیٰ کوریج، سستی انٹرنیٹ ڈیجیٹل انڈیا کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور  جیو کو 5جی  کے میدان میں ہمارے نئے پری پیڈ منصوبوں میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔ ہمارے نئے پری پیڈ  پلانس 5جی  اور  اے آئی کے سیکٹر میں انوویشن اور   سو فیصد کوشش کو بڑھاوا دیں گے۔’ کسٹومر فرسٹ‘   نظریہ  کے ساتھ  اپنے بہتر نیٹ ورک اورنئے  سروس آفرز  کے دم پر جیو اپنی  مارکٹ لیڈر شپ  کو  مزیدمضبوط  بنائے گا۔
جیو نے فکسڈ وائرلیس کے میدان میں بھی جھنڈے گاڑ  دیئے ہیں۔  جیو پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے 10 لاکھ سے زیادہ گھروں اور احاطوں کو  ایئر  فابئر سے تیز ترین طریقے سے جوڑ دیا ہے۔ ڈیٹا کی کھپت کے ساتھ ساتھ،  جیو کے صارفین موبائل پر بھی کافی بات کر رہے ہیں۔ کمپنی کے نیٹ ورک پر وائس کالنگ اس سہ ماہی میں 1.42 ٹریلین منٹ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی، جس میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔

Related posts

خیموں کے شہر منیٰ میں پہنچنے لگے دنیا بھر کے فرزندان توحید

Hamari Duniya

اودھ وکاس فاؤنڈیشن لکھنؤ کے قیام کیلئے ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد

Hamari Duniya

کانگریس صدر بے روزگاری کے مسئلہ پر بی جے پی پر برس پڑے،کہا عوام کو بھٹکانا بند کریں

Hamari Duniya