9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

اور بڑھیں گی اڈانی گروپ کو مشکلیں، آربی آئی نے بھی شکنجہ کس دیا

Adani Group

نئی دہلی، 02 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ملک کے بینکوں سے اڈانی گروپ میں ان کے رابطوں کے بارے میں معلومات مانگی ہے۔ آر بی آئی نے گھریلو بینکوں سے کہا ہے کہ وہ اڈانی گروپ کو اپنی سرمایہ کاری اور قرض کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔ ریزرو بینک نے یہ قدم اڈانی گروپ کے شیئرز میں جاری اتار چڑھاو کے بعد اٹھایا ہے۔
بینکنگ سیکٹر کے ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ آر بی آئی نے گھریلو بینکوں سے اڈانی گروپ میں ان کی سرمایہ کاری اور قرضوں کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں۔ تاہم، رات دیر گئے، اڈانی انٹرپرائزز، مکمل طور پر سبسکرائب ہونے کے باوجود، اپنی 20,000 کروڑ روپے کی فالو آن پبلک آفرنگ (ایف پی او) اور سرمایہ کاروں کے پیسے کی واپسی کا اعلان کیا۔ گوتم اڈانی نے ایک بیان میں کہا کہ مارکیٹ میں جاری اتار چڑھاو¿ کے پیش نظر گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایف پی او کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی تحقیقی کمپنی ہنڈنبرگ کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سے اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرز میں 90 بلین ڈالر سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے بعد، گروپ نے اڈانی انٹرپرائزز کے 20,000 کروڑ روپے کے ایف پی او کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کا اسٹاک 1,724.50 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، بی ایس ای پر 19.24 فیصد نیچے اور این ایس ای پر 18.93 فیصد نیچے 1,731.15 روپے پر۔

Related posts

کھانے کے میز پر مودی اور جن پنگ کی ملاقات

Hamari Duniya

عام انتخابات دوپہر ایک بجے تک 40.01فیصد ووٹنگ

شام 6بجے تک اور کچھ مقامات پر دیر سے ہی براہ راست معلومات فراہم کی جا سکیں گی۔:

Hamari Duniya

اب برازیل میں سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کاقہر،مکانات ڈوب گئے،درجنوں افراد کی موت

Hamari Duniya