22.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ہندوؤں کا مذہبی رہنما مرچی باباعصمت دری کے الزام میں گرفتار

بھوپال:مرچی بابا کے نام سے مشہور ہندوؤں کے بڑے مذہبی رہنما مدھیہ پردیش کی پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ مرچی بابا اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب لوک سبھا2019 کے الیکشن میں انہوں نےکانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ کے  لئے الیکشن کی تشہیر کی تھی۔  ان پر ایک خاتون نے عصمت دری کا الزام عائد کیا تھا۔خاتون کا الزام ہے کہ وہ بابا سے ملی تھی کیونکہ  اس کے پاس کوئی اولاد نہیں تھا۔ بابا نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئےاس کے عصمت دری کے واقعہ کو انجام دیا۔ بابا نے اس خاتون کو دھمکی بھی دی تھی کہ وہ اس واقعے کے بارے میں کسی کو نہ بتائے۔

متاثرہ کے بیان کے بعد ہندوؤں کا مذہبی رہنما ہونے کا دعویٰ کرنے والا ویراگیہ نند گیری عرف مرچی بابا کے خلاف دفعہ376 ،506 اور 342 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔

متاثرہ راجدھانی بھوپال کے پڑوسی ضلع رائے سین کی رہنے والی ہے۔اس نے اپنی شکایت میں پولس کو بتایا  کہ اس کی شادی چار سال پہلے ہوچکی ہے۔ لیکن بچے نہیں ہیں اس لئے مرچی بابا کے رابطے میں آئی تھی۔ بابا نے پوجا پاٹھ کے ذریعہ اولاد ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسے بلا کر نشے کی گولیاں کھلا کر اس کے ساتھ عصمت دری کی۔ عصمت دری کا واقعہ اسی ماہ جولائی کا ہے۔ مخالفت کرنے پر بابا نے کہا بچہ ایسے ہی ہوتا ہے۔ اس کے بعد خاتون نے پیر کو خواتین تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ جس کے بعد دیر رات مرچی بابا کو گوالیار سے گرفتار کرکے بھوپال لایا گیا۔ جہاں اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ مرچی بابا دگ وجے سنگھ کے خآص مانے جاتے ہیں ہیں۔ جب ریاست میں کانگریس کی حکومت تھی تو انہیں وزیر کا درجہ ملا ہوا تھا۔

Related posts

نتیش کمار کے بہارماڈل کی طرح پورے ملک میں متحدہو اپوزیشن: طارق انور

Hamari Duniya

وہاٹس ایپ نے بھارت میں 26.85لاکھ اکاونٹ پر لگائی پابندی،ان لاک کرنے کا ہے یہ طریقہ

Hamari Duniya

دہلی فسادات کے کیس میں پہلا فیصلہ آگیا، فسادیوں کو ملی سزا

Hamari Duniya