23.1 C
Delhi
March 16, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

زکوٰۃ نہ دینے والوں پر قیامت کے دن عذاب ہوگا :مولانا جنید ندوی

Maulana Juned Nadvi

ضلع شاملی میں رمضان کاآخری جمعہ امن و عافیت کے ساتھ ادا کیا گیا
کیرانہ ،5اپریل(عظمت اللّٰہ خان/ایچ ڈی نیوز)
کیرانہ و آس پاس میں رمضان کاآخری جمعہ امن و عافیت کے ساتھ ادا کیا گیا اور امن وسلامتی کی دعا کی گئی ۔ذرائع کے مطابق مدرسہ اشاعت الاسلام کی مسجد میں مولانا جنید ندوی نے کہا لوگ بڑی تعداد میں اس مہینہ میں زکوۃ بھی ادا کیا کرتے ہیں۔زکوۃ دراصل اس مال پر واجب ہوتی ہے جو ایک سال سے آپ کی تحویل میں ہو اور وہ ایک خاص مقدار یا تعداد میں ہو۔انہوں نے کہا اگر کوئی زکوۃ ادا نہیں کرتا ہے تو روز قیامت اس سے پوچھ تاچھ ہوگی۔

قران پاک اور احادیث شریف میں آیا ہے کہ زکوٰۃ نہ دینے والوں پر قیامت کے دن عذاب ہوگا ۔ان کی پیشانیوں اور ان کے پہلوؤں کو فرشتے اگ سے داغیں گے۔جامع مسجد میں مولانا محمد طاہر نے کہا ماہ مبارک کے چند دن باقی بچے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم گناہوں سے توبہ کر کے استغفار کریں اور آئندہ کے لیے کوئی گناہ نہ کرنے کا عہد کریں۔انہوں نے کہا خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس مہینہ میں بارگاہ ایزدی میں سر بسجود ہو کر اپنی بخشش قرار دیتے ہیں۔جبکہ بدقسمت ہیں وہ لوگ جو اس بابرکت مہینہ میں بھی اپنی بخشش نہ کرا پائیں
خانقاہ امدادیہ اشرفیہ تھانہ بھون میں مولانا نجم الحسن تھانوی اور جامعہ فیضان حکیم الامت میں مولانا حذیفہ تھانوی نے کہا رمضان المبارک کے جس طرح دوسرے جمعے ہیں۔بعینہ اسی طرح یہ جمعہ بھی ہے۔رمضان کا آخری جمعہ ہونے کی حیثیت سے اس کی کوئی فضیلت احادیث شریفہ میں وارد نہیں ہوئی ہے ۔اسی لیے فقہا نے نماز جمعہ سے پہلے اس خطبہ کو منع کیا ہے جس میں الوداع الوداع یا شہر رمضان کے الفاظ ہوں۔کیونکہ وداعی جمعہ کی کوئی اسلامی حیثیت نہیں ہے۔ہاں! جمعہ کے دن کی مستقل حیثیت ہے۔اس حیثیت کا الوداع سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔صحیح بات تو یہ ہے کہ ماہ مبارک کا اخری عشرہ بھی ہمارے ہاتھوں سے نکلا جا رہا ہے اور ہمارے اندر اندرونی سطح پر کوئی خاص تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا ہمیں اس پہلو سے اپنی زندگی کا محاسبہ کرنا ہے۔

قاری عبدالواجد نے کہا ہمیں صدقہ فطر کے لیے مزید حساس ہونے کی ضرورت ہے۔کیونکہ صدقہ فطر غریبوں کی ضرورت کی تکمیل کے لیے ہے۔اس کو صدقہ فطر اسی لیے کہا جاتا ہے کہ خوشی والے دن یعنی عید کے دن غریب بھی ہماری خوشی میں شریک ہو جائے ۔پڑوسی ضرورت مند ہے اور آپ تہوار کی خوشیوں میں مصروف ہیں۔تو سمجھ لیں کہ آپ کا یہ تہوار کوئی تہوار نہیں ہے۔انہوں نے کہا صدقہ فطر کی ایک حیثیت یہ بھی ہے کہ روزوں میں جو نقائص رہ جاتے ہیں۔ ان کی تلافی ہو جاتی ہے۔بنیادی طور پر صدقہ فطر اسی لیے ہوتا ہے کہ غریب آدمی تہوار کے دن پیٹ بھر کھانا کھا سکے اور خوشیوں میں شریک ہو جائے۔ انہوں نے کہا ہمارے دیار میں گندم کے یا پیسوں کے ذریعہ صدقہ فطر ادا کیا جاتا ہے۔بہت سے علاقوں میں وہاں کی جنس کے لحاظ سے کہیں کھجور اور کہیں کشمش کے ذریعہ اس کی ادائیگی ہوتی ہے ۔۔

مولوی محمد سفیان مفتاحی نے کہا روزہ میں انسان آزمائشی مرحلہ سے گزرتا ہے۔کبھی انسان کو کھانا ہوتا ہے تو کبھی بھوکا پیاسا رہنا ہوتا ہے۔بنیادی بات یہ ہے کہ انسان روزہ کے اندر منہیات سے بچتا ہے یا نہیں۔کیوں کہ اللہ رب العزت کے دربار میں گناہوں سے توبہ کرنے والوں کی بڑی قدر ہے۔حدیث شریف میں ہے گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہو جاتا ہے جیسے اس نے کبھی کوئی گناہ کیا ہی نہ ہو۔اس دوران ضلع میں پولیس فورس کا گشت بھی برابر جاری رہا اور اہم عبادت گاہوں کے باہر پولیس والے تعینات رہے ۔ضلعے کے دیگر قصبات کاندھلہ شاملی۔ ۔بنت۔ اون اور جھنجھانہ وغیرہ سے بھی ایسی ہی خبریں موصول ہوئی ہیں کہ ائمہ مساجد نے امن و شانتی کی دعا کرائی ہے۔

Related posts

طیبہ کالج میں گریجویشن اور عالم کورس کی تکمیل پر طلبہ دستار بندی

Hamari Duniya

دارالعلوم نظامیہ میرٹھ میں تحفظ مدارس مجلس مشاورت ورکشاپ کا انعقاد

جمعیت علمائے شہر میرٹھ کے زیر اہتمام مدارس کے حقوق آرٹیکل 25و30 کے تحت مدارس کے کاغذات اور عمارت کی تکمیل کی اپیل کی گئی ۔:

Hamari Duniya

مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف)کی ریاستی مجلس منتظمہ اجلا س 3فروری کو تروچی میں منعقد ہوگی

Hamari Duniya