39.9 C
Delhi
April 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اپوزیشن پارٹیوں کا تاریخی فیصلہ،راہل گاندھی ہوں پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے رہنما

Rahul Gandhi

نئی دہلی،25جون(ایچ ڈی نیوز)۔
منگل کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے گھر پرانڈیا بلاک کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں راہل گاندھی کوحزب اختلاف کا رہنما بنانے پر فیصلہ کیا گیا۔اس کے بعد پروٹیم ا سپیکر کواس کیلئے خط بھی لکھا گیا ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور ایم پی کے سی وینوگوپال نے منگل کی رات کھڑگے کے گھر پر منعقدہ انڈیا بلاک میٹنگ کے بعد جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں راہل گاندھی کو ایوان میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں انہیں اپوزیشن لیڈر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اورا سپیکر کو خط بھی لکھا گیا ہے۔
کانگریس ورکنگ کمیٹی کی حالیہ میٹنگ کے دوران راہل گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا متفقہ مطالبہ کیا گیاتھا۔میٹنگ میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ارکان نے قرارداد منظور کیا ہے کہ راہل گاندھی کو لوک سبھا میں پارٹی کا لیڈر مقرر کیا جائے۔ راہل گاندھی نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کے لیے اپنے نام کی تجویز پاس کئے جانے کے بارے میں سوچنے کے لیے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اراکین سے کچھ وقت مانگا تھا۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا ، میں آپ کی توجہ اس حقیقت کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ جہاں بھی بھارت جوڑو یاترا ہوئی ہے ، ہم نے کانگریس پارٹی کے ووٹ فیصد اور سیٹوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا ہے۔سی ڈبلیو سی کی یہ میٹنگ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد ہوئی ، جس میں پارٹی کے سربراہ ملکارجن کھڑگے ، سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کے علاوہ پارٹی کے دیگر اعلیٰ لیڈران اس اجلاس میں شرکت کی تھی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ کانگریس نے لوک سبھا انتخابات میں اپنی کارکردگی کو بہتر کیا اور ملک بھر میں 99 سیٹیں جیتیں۔ لیکن اس وقت کانگریس کے کھاتے میں 98 سیٹیں ہیں ، کیونکہ راہل گاندھی نے وایناڈ اور رائے بریلی سیٹوں سے الیکشن جیتا تھا۔ اب انہوں نے وایناڈ سیٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی کانگریس کی قیادت والی انڈیا بلاک نے انتخابات میں 234 سیٹیں جیتی ہیں۔ جو کانگریس کے لیے لائف لائن ثابت ہوئی ہے۔ وہیں بی جے پی نے اپنے دم پرصرف 240 سیٹیں جیتی ہیں۔ اس کے علاوہ، بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے اتحاد نے ملک بھر میں 293 سیٹیں جیتی ہیں۔

Related posts

دہلی فسادات، برے پھنسے طاہر حسین، الزامات طے

Hamari Duniya

کانگریس کی گارنٹیاں دہلی کی خوشحالی کی گارنٹی ہے: دیویندر یادو

Hamari Duniya

اگر آپ پاکستان کو دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک سوچ رہے ہیں تو آپ غلط ہیں

Hamari Duniya