40.9 C
Delhi
April 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

گھمنڈی راجہ سڑکوں پر عوام کی آواز کو کچل رہا ہے: راہل گاندھی

Jantar Mantar

نئی دہلی، 28 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔

جنتر منتر پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے پہلوانوں کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ دراصل پہلوان پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جس پر پولیس نے انہیں رائل پلازہ کے چکر سے پہلے ہی اپنی تحویل میں لے لیا۔

دوسری جانب حکومت کی اس ظالمانہ کارروائی کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شدید مذمت کی ہے۔ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ملکارجن کھڑگے،جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجیریوال، ریاستی وزیر گوپال رائے، ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا سمیت کئی رہنماؤں  نے پہلوانوں کے حق میں ٹوئٹ کئے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پولس کی اس کے کارروائی پر وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ غروروگھمنڈ سے چور راجہ سڑکوں پر عوام کی آواز کو کچل رہا ہے۔

Jantar Mantar

معلومات کے مطابق پہلوان ساکشی ملک، سنگیتا پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اور بھی کئی پہلوان ہیں۔ ساتھ ہی حراست میں لیے گئے پہلوانوں کو مختلف تھانوں میں لے جایا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ان کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس اب اس جگہ کو خالی کروا رہی ہے جہاں پہلوان احتجاج کر رہے تھے۔ جنتر منتر سے پولیس نے بڑے کولر، کھانے پینے کی اشیاء، ٹینٹ کی اشیاء ، گدے، بستر سب کو ہٹا دیا ہے۔ پولیس نے پہلوانوں کے ڈیرے مکمل طور پر ہٹا دیئے ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پہلوانوں کے ذریعہ ہفتہ کو جاری کئے گئے ویڈیو کے بعد جنتر منتر پر دہلی پولیس کے جوانوں اور نیم فوجی دستوں کی خواتین پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا تھا۔
دوسری طرف دہلی کے جنتر منتر پر دھرنے پر بیٹھے پہلوانوں کی حمایت میں اتوار کو ہونے والی مہیلا سمان مہاپنچایت میں شرکت کے لیے دہلی یوپی کے غازی پور بارڈر پر پہنچنے والے کسان لیڈر راکیش ٹکیت اور ان کے حامیوں کو پولس نے سرحد پر روک لیا۔ اس دوران راکیش ٹکیت نے کہا کہ انہیں دہلی جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، غازی پور بارڈر پر بیریکیڈ لگا کر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ نئے پارلیمنٹ ہاو¿س کے افتتاح پر ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت عمارت کا افتتاح کرتے تو بہتر ہوتا۔ صدر وزیر اعظم سے بڑا ہوتا ہے۔ صدر مملکت افتتاح کر دیتے تو پورا ملک عزت پاتا۔
بھیڑ بڑھنے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

کسان لیڈر راکیش ٹکیت کی دہلی جانے کی کال کے بعد پولس نے صبح دہلی-یوپی-غازی پور سرحد کو چھاو¿نی میں تبدیل کر دیا تھا۔ کسانوں کے مظاہرے کو مدنظر رکھتے ہوئے سرحد پر بڑی تعداد میں دہلی پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ وہیں گیارہ بجے لوگوں کی بھیڑ جمع ہونا شروع ہو گئی۔ ایسے میں دہلی پولیس نے غازی پور بارڈر پر بینر لگا کر واضح کر دیا ہے کہ یہاں دفعہ 144 لاگو ہے اور اس کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق مہیلا پنچایت میں شرکت سے روکے جانے کے بعد جے این یو کی طالبات نے احتجاج کیا۔ دوسری جانب بڑھتے ہوئے ہجوم کو دیکھتے ہوئے پولیس نے 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر مختلف تھانوں میں بھیج دیا۔

قائدین نے بھی حمایت کی۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ ملک کا نام روشن کرنے والے ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا سلوک انتہائی غلط اور قابل مذمت ہے۔

دوسری طرف، دہلی کے ترقیاتی وزیر گوپال رائے نے ٹویٹ کیا، “مرکزی حکومت کی طرف سے ملک کی بیٹیوں کے ساتھ ناروا سلوک انتہائی افسوسناک ہے۔ اقتدار کے نشے میں مست حکمران ملک کی بیٹیوں کی چیخیں کیوں نہیں سن رہے؟
دریں اثنا، دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے ایک ٹویٹ میں پہلوان ساکشی ملک کی تصویر شیئر کی اور کہا، “یہ ساکشی ملک ہیں۔, اولمپک میڈلسٹ، پدم شری اور کھیل رتن ایوارڈ یافتہ۔ آج انہیں دہلی کی سڑکوں پر اس طرح گھسیٹا گیا۔ وہ ملک کے چمپئن ہیں، دہشت گرد نہیں، شرمناک ہے۔”

Related posts

جی 20 فریم ورک ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ بنگلورو میں شروع 

Hamari Duniya

پاکستان کے معروف ہدایتکار، اداکار، ٹی وی میزبان ضیاءمحی الدین کا انتقال

Hamari Duniya

انڈین یونین مسلم لیگ نے اپنے بانی قائد ملت کے مزار پر دی حاضری

Hamari Duniya