16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

رحمانی 30 کے طالب علم زوریز احمد کو گوگل میں ملا 39 لاکھ کا سالانہ پیکیج

IIT Delhi Student

پٹنہ، 23 دسمبر: زوریز احمد، رحمانی 30 کے نمایاں سابق طالب علم (21-2019 بیچ)، نے کامیابی کے سفر میں ایک شاندار سنگ میل حاصل کیا ہے! فی الحال آئی آئی ٹی دہلی میں کمپیوٹر سائنس میں بی ٹیک کر رہے زوریز نے گوگل میں غیرمعمولی طور پر 39 لاکھ سالانہ کا شاندار پیکج حاصل کیا ہے۔

بہار کے ضلع دربھنگہ کے چھوٹے سے گاؤں جلوارہ، کیوٹی سے تعلق رکھنے والے زوریز محنت اور استقامت کی ایک بہترین مثال ہیں۔ ان کی کامیابی ان کے والدین کی بے لوث حمایت کی عکاس ہے—زورویز احمد کی والدہ، انبیاء خاتون، ایک گھریلو خاتون ہیں، اور ان کے والد، شکیل احمد، ایک نارمل جنرل اسٹور چلاتے ہیں، اُن کے اور ان کے خاندان اور پوری مسلم قوم کے لیے یقینا یہ ایک بڑا اور اہم تاریخی لمحہ ہے۔

زوریز کی کامیابی اور بھی زیادہ اہم ہے کیونکہ وہ آئی آئی ٹی دہلی سے گوگل میں منتخب ہونے والے لڑکوں میں واحد طالب علم ہیں، جس نے ان کے خاندان، رحمانی 30 اور ان کے تمام چاہنے والوں کے لیے اسے ایک تاریخی اور فخر کا لمحہ بنا دیا ہے۔ زوریز کی بہترین کارکردگی پر حضرت امیر شریعت جناب مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے دعا کی ہے کہ وہ اپنی کامیابی کے سفر کو جاری رکھیں اور عاجزی اور خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ انسانیت کی خدمت کریں۔ اللہ کرے زوریز کا سفر مسلسل تحریک کا باعث بنے، اور نئی نسل کے لیے مثال بن کر ان سب کی زندگیوں پر اثر ڈالے۔ آمین۔

Related posts

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ، غزہ اور تل ابیب میں جشن، کیا کیا ہیں معاہدہ کی شرطیں، جا نئے پوری تفصیل

Hamari Duniya

کانگریس خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرتی ہے: دیپیکا پانڈے جھارکھنڈ کابینہ وزیر

Hamari Duniya

خواتین کے تحفظ کو لے کر دہلی کانگریس کے صدر کیجریوال حکومت پر برس پڑے

Hamari Duniya