14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
بزنس دہلی

کاروباری ماحول کو فروغ دینے کیلئے رفاہ چیمبرس پر عزم

نئی دہلی، 7جولائی(پریس ریلیز)۔

رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دہلی چیپٹر کے ذریعے فاسٹ موونگ کنزیومر گڈس کے لئے کوشل وکاس پروگرام سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈنس دعوت نگر ،ابو الفصل انکلیو میں منعقد ہوا۔جس میں خصوصی طور سے ہوم کیئر اور پرسنل کیئر پیداوار کے متعلق شری ملک اکرم الدین بانی اور چیئرمین ،مرجان انڈسٹریز سابق نائب صلاح کار ایم ایس ایم ای بھارت سرکار راشٹر پتی بھون نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ’’پروڈکشن کے بہتر اور اپروو مواد کا ہی استعمال کریں۔کبھی کبھی لوگ مادیت کے حوالے سے کوالٹی کنٹرول نہیں کرتے ہیں، وہیں آپ نے یہ بھی بتایا کہ ڈیٹر جنٹ پاؤڈر کی انڈسٹری پچاس سے ساٹھ لاکھ کی ہے۔ڈترجنٹ میں کام کرنے والوں کو بتایا کہ آپ کو اپنے ساتھ سائنسدان کو اپنے ساتھ رکھنا ہوگا۔آپ نے اپنی کتاب کا بھی تذکرہ اور ان اشیا کا ذکر کیا جو عوام کی روز مرہ زندگی کے ہر شعبہ سے اہم رول ادا کرتی ہیں۔‘‘انہوں نے ایک تجربہ کار بزنس اور مارکیٹنگ کے چیلنجوں کے بارے میںتجربات پیش کئے اور اس شعبے میں اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر قابل حل تجویز پیش کیے۔

اس موقع پر نیشنل ایڈمن رفاہ اور سلطان صلاح الدین ریاستی صدر موجود تھے۔ رفاہ نے یہ کوشش کی ہے کہ دہلی کو چھ حصوں میں تقسیم کرکے مضبوط بزنس نیٹ ورکنگ کو پرموٹ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بزنس کی نیٹ ورکنگ کو فروغ دینے کا یہ کام قابل قدر ہے۔

رفاہ کے سابق نیشنل ایڈمن صلاح الدین احمد نے پروگرام کے انعقاد کی ذمہ داری سنبھالی اور ایک پریزنٹیشن دی کہ کس طرح مینوفیکچررز، ٹریڈرز اور سروس فراہم کرنے والے اس طرح کے نیٹ ورکنگ ایونٹس کے دوران اپنی کمپنیوں کو مؤثر طریقے سے متعارف کروا سکتے ہیں۔ تمام مینوفیکچررز، ٹریڈرز اور سروس پرووائیڈر نے فراہم کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق اپنی کمپنیاں پیش کیں۔

رفاہ کے وژن، مشن اور مقصد کی وضاحت بزنس نیٹ ورکنگ میٹ کے انچارج کنوینر رشید کمال لاری نے کی، اس کے بعدمرزا رشید بیگ صدر رفاہ سائوتھ دہلی یونٹ نے کاروباری مالکان کے لیے بزنس نیٹ ورکنگ کے فوائد بتائے۔ اس کے بعد شرکاء نے اپنا اور اپنے کاروبار کا تعارف کرایا اور تجربات شیئر کیے۔

پروگرام کے اختتام پر اس بات پر زور دیا گیاکہ کس طرح رفاہ مینوفیکچررز، تاجروں اور خدمات فراہم کرنے والوں کے فائدے کے لیے ایک ماحول دوست پلیٹ فارم میں تبدیل ہو رہا ہے۔کاروباری نیٹ ورکنگ میٹ نے مینوفیکچررز، ٹریڈرز اور سروس فراہم کرنے والے کے درمیان قابل قدر بات چیت کی سہولت فراہم کی، انہیں نیٹ ورکنگ کے مواقع اور اپنے کاروبار کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔جہاںایک معاون اور ماحولیاتی طور پر باشعور کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے لیے رفاہ کے عزم کو بھی اجاگر کیاگیا۔اس موقع پر ڈاکٹر ایم،اے جوہر ،ڈاکٹر نسیم احمد ،محمد ارشادعالم فلاحی ،فلاح الدین فلاحی سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔

Related posts

ورلڈ پیس ہارمنی کے چیئرمین حاجی شکیل سیفی کو مسلم طبقہ کے لوگوں نے اعزاز سے نوازا

Hamari Duniya

نیتامکیش امبانی کلچرل سینٹر (این ایم اے سی سی) دنیا کے بڑے ثقافتی مراکز میں شامل 

Hamari Duniya

صدرجمعیةعلماءہند مولانا ارشدمدنی کی ہدایت: ضرورتمندوں کی ہرممکن مددکریں

Hamari Duniya