Qur’anic Competition
گیارہ کروڑ سترہ لاکھ پچاس ہزار 11,17,50000روپئے آئی سی کرنسی کے انعامات تقسیم
پہلا انعام ۔ پانچ لاکھ ریال دوسرا انعام چار لاکھ پچاس ہزار ریال۔ تیسرا انعام چار لاکھ ریال کا انعام ۔ اس کے علاوہ چار اور زمروں میں انعامات کی بارش ۔
زاھد آزاد جھنڈانگری
جھنڈا نگر(نیپال)؍ مکہ مکرمہ، 22 اگست(ایچ ڈی نیوز)۔ قرآن کا یہ عظیم عالمی انعامی مسابقہ 9/اگست سے 23/اگست تک جاری رہا۔انعام یافتگان کو گیارہ کروڑ سترہ لاکھ پچاس ہزار 11,17,50000روپئے آئی سی کرنسی کے انعامات تقسیم کئے گئے۔
اس سال کے اس عظیم قرآنی مسابقے میں کل 174/طلباء علوم اسلامیہ ۔حفاظ کرام وقراء عزام نے ایک سو تئیس123ممالک سے شریک مسابقہ رہے جو گذشتہ سالوں کے مقابلے میں سب سے بڑی تعداد ہے ۔
سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے جس کا دستور قرآن و سنت رسول صلیٰ اللہ علیہ وسلم ہے۔ دنیا کی یہ واحد حکومت ہے جس کا باضابطہ دستور اللہ کا کلام اور احادیث نبویہ ہے۔ اسی سرزمین سے اسلام کا سورج طلوع ہوا مکہ مکرمہ اور مدینہ طیبہ کی اہمیت سے پوری دنیا کا مسلمان بخوبی واقف ہے ۔ جہاں مسجد حرام اور مسجد نبوی واقع ہے۔
Qur’anic Competition
اسی اہمیت کے پیش نظر شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے ان مقدس شہروں مکہ مکرمہ مدینہ منورہ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جو یقینا اسی کا حق ہے۔ اسلامی وزارت کے اہم کاموں میں سے ہر سال بین الاقوامی مسابقہ قرآن شاہ عبدالعزیز کا انعقاد جو ہر سال حرم مکی میں منعقد ہوتا ہے۔ جس میں پوری دنیا طلباء شریک ہوتے ہیں اور ان کے جملہ اخراجات سعودی حکومت برداشت کرتی ہے اور پوزیشن لانے والے طلباء کو انعامات و اعزازات سے نوازتی ۔
Qur’anic Competition
حرمین شریفین کی توسیع سے لے کر مختلف قسم کی سہولتوں تک اس حکومت کی ترجیحات جھلکتی ہیں۔
سعودی عرب کا قرآن کی نشر واشاعت پر کئی زاویوں سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ 01۔ اس مملکت کا دستور ہی قرآن و حدیث ہے یعنی یہ ایک دینی حکومت ہے ۔ حکومت کے بڑے بڑے عہدوں پر بڑے بڑے علما فائز ہوتے ہیں اور سماج کے ایک ایک طبقے تک دین اپنے عدل و انصاف اور عملی شکل میں پہونچتا ہے اور حرمین کے انتظام وانصرام کے لئے شؤون الحرمین کے نام سے ایک مخصوص ادارہ ہے جواپنی ذمہ داری بحسن وخوبی انجام دیتاہے اور حرمین میں قرآن کی مختلف زبانوں میں فرا ہمی کرتاہے تاکہ زائرین کو قرآن سے استفادہ کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو اور قرآن کی فراہمی اور صفائی و ستھرائی پر مؤظفین کی ایک بڑی تعداد مامور ہے۔
Qur’anic Competition
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے اپنی پہلی آن لائن سروس متعارف کرائی ہے، جہاں وہ قرآن کے ماہر اہل حدیث اساتذہ کی مناسب رہنمائی میں قرآن کی تلاوت اور سیکھنے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
المقرہ۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتی ہے، جو سیکھنے والوں کو ان کی تلاوت کو بہتر بنانے، تجوید میں مہارت حاصل کرنے، حفظ مکمل کرنے میں چھ زبانوں – عربی، انگریزی، اردو، انڈونیشیائی، ملائشی اور ہاؤسا زبانوں میں حصہ لینے کے قابل بناتی ہے۔ شرکاء کو دس مشہور قرآنی تلاوت میں مہارت رکھنے والے مستند اساتذہ سے مسلسل سند (روایت کی زنجیر) پر مشتمل شہادات حاصل کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔
المقرہ ایک منفرد اور جامع تعلیمی پہل ہے جو قرآن پاک سے گہرا رشتہ قائم کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ پہل نہ صرف تلاوت کی اصلاح کرتی ہے بلکہ حفظ، تجوید، قرات کے اصولوں اور مشق کیساتھ ساتھ مسلسل تعلیمی پیروی اور براہ راست نشریات کے ذریعے قرآن فہمی کو بھی وسعت بخشتی ہے۔ ٢.شاہ فہد کمپلس برائے طباعت قرآن کریم قرآن کریم کی طباعت کا اہم ترین ادارہ ہے ، اس کے تحت قرآن کریم کو مختلف زبانوں میں پوری دنیا میں مفت بانٹا جاتا ہے۔ دنیا کا کوئی خطہ ایسا نہیں جہاں یہ روشنی نہ پہونچی ہو اور کوئی ایسی زندہ زبان نہیں جس میں یہ کام نہ کیا گیا ہو۔ ۳/ وزارت برائے اسلامی امور: یہاں ایک باضابطہ دینی وزارت ہے جس کے تحت دینی امور کی نگرانی کی جاتی ہے ۔ خطبات اور دعوتی سرگرمیوں کو انجام دیا جاتا ہے اوراسی طرح مجمع الملک فہد و مجمع الملک سلمان کی نگرانی کرتا ہے ۔
اسلامی وزارت کے اہم کاموں میں سے ہر سال بین الاقوامی مسابقہ قرآن شاہ عبدالعزیز کا انعقاد جو ہر سال حرم مکی میں منعقد ہوتا ہے جس میں پوری دنیا طلباء شریک ہوتے ہیں اور ان کے جملہ اخراجات سعودی حکومت برداشت کرتی ہے اور پوزیشن لانے والے طلباء کو اس سال چار لاکھ ریال سعودی بطور انعام دئے جاتے ہیں
قرآن کا یہ انعامی مقابلہ 9/اگست سے 23/اگست تک جاری رہا۔
ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ وزیر برائے اسلامی امور نے بین الاقوامی مقابلہ حفظ قرآن کے اختتامی تقریب کی مناسبت پر فرمایا کہ ” میں اللہ کے شکریہ کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود حفظہما اللہ کا اس بین الاقوامی مقابلہ حفظ قرآن کے کامیابی پر تہ دل سے شکرگزار ہوں جس کا اہتمام سعودی فرمانروا اور وہاں کی حکومت کے تعاون سے ہر سال مکہ مکرمہ میں منعقد ہوتا ہے .”
اسی طرح اسلامی وزارت کے زیرِ نگرانی دنیا کے مختلف ممالک میں حفظ قرآن کا مقابلہ ہوتا ہے اور مشارکین کو قیمتی انعامات سے نوازا جاتا ہے جیساکہ ہمارے ملک نیپال میں اس نوعیت کا مسابقہ ہوچکاہے اور ان شاءاللہ قریب ہی میں دوبارہ متوقع ہے۔
“سعودی عرب مختلف سطحوں پر پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرتا ہے۔ اور اس کی مالی مدد کی تاریخ انتہائی روشن ہے ۔یوں اگر انصاف کی نظر سے دیکھا جائے تو اندرون مملکت اور بیرون مملکت ہر جگہ سعودی عرب دینی ودنیو رفاحی واصلاحی خدمات کے حوالے سے پوری دنیا میں ممتاز ترین مقام پر فائز ہے ۔ یہ دین پسندوں کی آماجگاہ اور شوکت اسلام کا عظیم اسلامی مرکز اولیں ہے ۔ اے اللہ تو اس مملکت عظیم کو دنیا تمام شر وفساد سے محفوظ و مامون رکھ آمین یا رب العالمین