16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

دنیا کی سربلندی اور آخرت کی کامیابی کا راز سیرت نبوی میں پہنا ہے:مولانا کامل ندوی

Quran study group organized by Nobel Educational and Welfare Foundation in Shujaganj

نوبل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شجاع گنج میں محفل درس قرآن

ردولی،04 جنوری: ایودھیا:قرآنی تعلیمات سے نا واقفیت کے سبب ہمارے نوجوانوں میں مایوسی اور بے راہ روی بڑھتی جا رہی ہے جبکہ قوم کا اصل سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں،جب یہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں گے،دین کے تقاضے پورے کریں گے تو اللہ کی نصرت و مدد ہمارے ساتھ ہوگی۔اللہ کا وعدہ ہے کہ تم اللہ کی مدد کرو یعنی احکامات خدا وندی کی پابندی کرو اللہ تمہاری مدد کرے گا مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا محمد کامل ندوی ناظم جامعہ ام المومنین حضرت عائشہ للبنات نیورہ نے شجاع گنج کی جامع مسجد میں نوبل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد محفل درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کا دین تمام ادیان پر غالب ہوکر رہے گا،غیر چاہے جتنی کوششیں کریں اسلام کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتے ہیں ،بس مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور باطل کے مقابلہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔صحابہ کرام آپس میں متحد تھے ان کے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے نفرتیں نہیں تھیں،بغض،حسد،کینہ اور نفرت سے ان کے قلوب پاک تھے یہی وجہ تھی کہ وہ دوسروں کے لئے اپنی ضروریات کو ترک کر دیتے تھے۔
اس پر فتن دور میں بھی ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسوہ کو  اپنانے کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا کی سربلندی اور آخرت کی کامیابی کا راز اسی میں پنہا ہے۔ مولانا نے سورہ صف کی تفسیر بیان کرتے ہوئے فرمایا اللہ مؤمنین کو غلبہ عطا فرماتا ہے اور ظالم و فاسق کو کبھی ہدایت نہیں دیتا اس لئے ہمیں بھی ظلم و زیادتی کرنے والے اور اللہ کی زمین پر فسق و فجور برپا کرنے والوں سے دور رہنا چاہئے۔
اس موقع پر مولانا آفتاب عالم ندوی،حافظ آصف،ایڈوکیٹ ارسلان،ایڈوکیٹ امتیاز،حاجی محمود انصاری،حافظ انصار،احمد رسول،حافظ ارباز،شہزادہ،ابراہیم، قمرالدین،علی حیدر،گلریز انصاری کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔ فاؤنڈیشن کے نائب صدر مولانا عمران ندوی مرزا پوری اور میڈیا انچارج قاری مدثر دریا بادی نے سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

مولانا شفیع احمد فیضی حسامی کا انتقال دینی و ملی خسارہ، نمناک آنکھوں سے آبائی قبرستان میں سپرد

Hamari Duniya

جامعہ اسلامیہ خیر العلوم، ڈومریا گنج کا سالانہ اجلاس وتقریب تقسیم اسناد و انعامات بحسن وخوبی انجام پذیر

Hamari Duniya

اترپردیش سے جنتادل یونائٹیڈ اکائی کی وزیر اعلی نتیش کمار سے ملاقات

Hamari Duniya