March 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News

قرآن کریم کل عالم کے لئے رشدو ہدایت کا ذریعہ:مولانا لیاقت علی قاسمی

مدرسہ عربیہ اسلامیہ سراج العلوم شکار گڑھ میں دینی و اصلاحی اجلاس کا انعقاد۔:

مہراج گنج:28مئ( عبید الرحمٰن الحسینی/ایچ ڈی نیوز)شکار گڑھ کے مدرسہ عربیہ اسلامیہ سراج العلوم(بانئ ادارہ مولانا سراج الدین قاسمی) میں دینی تعلیمی بیداری مہم کے تحت ایک عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد عمل میں آیا،اجلاس کی سرپرستی و صدارت بالترتیب مولانا اسلام قاسمی (ناظم وبانی جامعۃ الصفہ للبنات) نیز مولانا نصیر الدین ندوی نے کی۔ نظامت کے فرائض مفتی احسان الحق قاسمی (استاد حدیث دارالعلوم فیض محمدی) نے انجام دیے۔جلسہ کا آغاز مدرسہ کے استاذ قاری عباد الرحمن کی تلاوت اور افتخار احمد فرقانی( صدر مدرسہ ھذا) کی نعت رسول مقبول سے ہوا۔ مولانا محی الدین قاسمی ندوی (مہتمم دارالعلوم فیض محمد ہتھیا گڑھ و جنرل سیکرٹری جمیعت علماء مہراج گنج )نے مختصر انداز میں پرمغز خطاب کیا.سنگ بنیاد سے قبل حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا لیاقت علی قاسمی خلیفہ مجاز حضرت مولانا الشاہ منیراحمد کالینا وجنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ساؤتھ زون ممبئ نے قرآن کریم کی عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل و کرم اور عنایات ہیں کہ معصوم بچے بھی قرآن پاک کو اپنے سینوں میں محفوظ کر رہے ہیں، قرآن پاک ہمیں نیکیوں اور بھلائیوں کا راستہ دکھاتا ہے اور دنیا سے گمراہی کو ختم کرتا ہے، اس لئے ہم سب کو اور بچوں کو بھی قرآنی ہدایات پرعمل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر قرآن کریم کو اپنی زندگی میں نافذ کرلیں تو مشکل راہیں آسان ہوجائیں گی۔ آپ نے لوگوں سے اپیل کی کہ قرآن کریم اور دین کی تعلیم حاصل کرنے والوں کی قدر کریں ان کی تحقیر نہ کریں، کیوں کہ حقیقت میں یہی امت کی قیادت کرنے والے اور ان کی دینی و ملی ضرورتوں کی تکمیل کرنے والے ہیں م ولانا نے کہا کہ قرآن کریم پورے عالم کے لئے رشدو ہدایت کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری پریشانیوں کا بنیادی سبب قرآن کریم سے دوری ہے ہمیں قرآن کریم کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنی چاہیئے، اسی میں دونوں جہان کی کامیابی و کامرانی کا راز مضمر ہے، انہوں نے کہا کہ خوش نصیب ہوتے ہیں وہ والدین جن کے بچوں کو اللہ تعالیٰ قرآن کریم جیسی عظیم الشان دولت سے نوازتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حافظ قرآن اور اس کے والدین کا اللہ کے نزدیک بہت عظیم مرتبہ ہے، قیامت کے دن حافظ قرآن کے والدین کو سورج چاند سے زیادہ چمکدار تاج پہنایاجائے گا اور حافظ قرآن خاندان کے دس ایسے افراد کو جنت میں لے کر جائے گا ،جن پر جہنم واجب ہوچکی ہوگی، یہ اللہ تعالیٰ کا حافظ قرآن کے لئے وعدہ ہے اگر ہم اپنی نسبت قرآن کریم سے مضبوط کر لیں گے تو اللہ تعالیٰ ہماری حفاظت فرمائیں گے اخیر میں مولانا نصیر الدین ندوی کی دعا پر جلسے کا اختتام ہوااس موقع پر مولانا قمر الحسن صدر المدرسین کرتھیا، مولانا سعید احمد قاسمی ہتھیا گڑھ، مولانا زاہد صاحب مفتاحی کرتھیا، مولانا صابر صاحب نعمانی ہتھیا گڑھ، مولانا ذل الرحمن قاسمی، مولانا فخر الدین قاسمی، مولانا صابر قاسمی، مولانا نفیس احمد، ڈاکٹر رضوان الرحمٰن بھڑکڑہا، مولانا عظیم اللہ ، حافظ محمد عمر ، حافظ بلال احمد ، حافظ مقصود احمد، مولانا عرفان ، مولانا شمس الدین ، حافظ محمد شعیب، حافظ محمد اشرف، انور ٹھیکیدار ضلع پنچایت، امر منی ترپاٹھی سابق رکنِ اسمبلی کے علاوہ علاقے کے لوگوں نے شریک ہو کر جلسےکو کامیاب بنایا

Related posts

احترام انسانیت کا کارواں رواں دواں رہنا چاہئے،مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیراہتمام تکریمی اجلاس میں مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کا خطاب

Hamari Duniya

کیجریوال حکومت نے وقف بورڈ کو مفلوج بنا کر رکھ دیا، ملازمین کو بھی کہیں مہینے سے نہیں مل رہی ہیں تنخواہیں

Hamari Duniya

بی بی سی کے دفاترپر انکم ٹیکس کے چھاپے،دنیا بھر میں مودی حکومت کی تنقید، وزیراعلیٰ کیجریوال بی جے پی پر برہم

Hamari Duniya