روتھٹ (نیپال)( انوار الحق قاسمی ایچ ڈی نیوز)۔
حسب معمول موسم گرما اپنا میعاد مقررہ طے ہی کیا کہ معا ہی نظام قدرت کی بنا موسم سرما آدھمکا؛مگر ابھی چند دنوں قبل تک موسم میں گرم و سرد کی آمیزش ہی تھی:یعنی اچھی طرح نہ موسم گرما ختم ہوا تھا اور نہ ہی کما حقہ موسم سرما آیا تھا۔اب جب گذرتے ایام کے ساتھ موسم سرما تیز رفتاری کے ساتھ اچھی طرح اپنی چادر تان لیا اور ہر ایک کو پوری طرح ٹھنڈک کا احساس ہونےلگا،نیز ٹھنڈ سے جسم میں کپکپی بھی طاری ہونے لگی ،تو بیواؤں ،یتیموں اور محتاجوں کے مسیحا اور غم خوار مولانا وسیم أختر ریاضی کو ان کی شدید فکر لاحق ہوئی اور پھر ان ضرورت مندوں کے لیےسردیوں سے حفاظت اور بچاؤ کے لیے (قبائ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن) كى جانب سے پچاس (50)کمبل اور پچاس (50)جاکیٹ کا بہ سرعت بند و بست کروایا۔
اور پھر مولانا نے کل مورخہ 27/نومبر 2022ء بروز اتوار پروہا نگر پالیکا وارڈ نمبر( 2) بستی جنگڑوا میں یہاں کی سرکردہ شخصیات کی موجودگی میں پچاس (50) حاجت مندوں کے درمیان پچاس (50)کمبل اور پچاس (50)جاکیٹ تقسیم کیا۔جس سے ضرورت مندوں کی ضرورتیں بر وقت پوری ہوئیں اور ان کے دلوں سے مولانا محمد وسیم ریاضی کے لیے بے ساختہ بےشمار دعائیں نکلیں۔ جب قرب و جوار کے لوگوں تک مولانا کے حوالے سے یہ خبر پہنچی،تو ہر ایک نے ان کے اس قابل ستائش کارنامہ کو خوب سراہا اور مولانا کا نام سرخیوں میں آگیا کہ مولانا محمد وسیم ریاضی غریبوں کے مسیحا ہیں۔اللہ مولانا کے اس نیک عمل کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے نجات کا ذریعہ بھی بنائے آمین یارب العالمین۔