31.8 C
Delhi
June 16, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

حکومت پنجاب مسلم سماج کو کررہی ہے نظر انداز

Mailer Kotila

مالیرکوٹلہ 2 جون (ایچ ڈی نیوز )۔
شرومنی اکالی دل کے کارکن اور سماج سیوی جناب مکرم سیفی نے پنجاب اسمبلی میں چوتھی مرتبہ اضافہ ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب سے پنجاب میں نئی حکومت قائم ہوئی ہے سرکار نے وزارت میں چوتھی مرتبہ اضافہ کرنے کے باوجود ابھی تک مسلم سماج کو نظر انداز ہی کیا ہے انہوں نے کہا کہ اب تک یہ روایت رہی ہے کہ پنجاب میں کسی بھی پارٹی کی سرکار رہی ہو مالیرکوٹلہ سے جو بھی مسلم اقلیت کا نمائندہ پنجاب اسمبلی میں پہنچتا ہے اسے وزارت میں جگہ دی جاتی ہے تاکہ پنجاب بھر کی مسلم اقلیت کو نمائندگی مل سکے مگر افسوس پنجاب سرکار نے نہ صرف ابھی تک مسلم ممبر اسمبلی کو وزارت میں جگہ دی ہے بلکہ اب تک پنجاب وقف بورڈ کی تشکیل نو بھی نہیں کی۔جناب مکرم سیفی نے پنجاب بھر کی مسلمانوں سے پر زور اپیل کی کہ وہ سرکار پر دباو بنائے تاکہ مسلم سماج کو اس کا بنتا حق مل سکے۔
ہندوستھان سماچار

Related posts

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے ریکارڈ 613 مریضوں کو بالکل مفت خون مہیا کرایا

Hamari Duniya

اقرا اسپورٹ کے زیر اہتمام دارالعلوم فیض محمدی میں طلباءکے مابین ” ریس وکبڈی مقابلہ ،،کا انعقاد

Hamari Duniya

رمضان المبارک کی فضیلت اور عید الفطر کی اہمیت پر علمائے کرام نے روشنی ڈالی

Hamari Duniya