16.1 C
Delhi
February 14, 2025
Hamari Duniya
دہلی

کیرانہ میں یتی نرسمہانند کے خلاف احتجاج، مذہبی منافرت کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

جامع مسجد کے امام مولانا طاہر نے صدر جمہوریہ نام میمورنڈم دیا اور نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی۔

شاملی: 8 اکتوبر (ایچ ڈی نیوز/ عظمت اللہ خان): کیرانہ شہر میں آج جامع مسجد کے باہر ایک بڑا مظاہرہ ہوا جس کی قیادت مسجد کے امام مولانا طاہر نے کی۔ یہ مظاہرہ مذہبی منافرت پھیلانے والے یتی نرسمہانند کے خلاف تھا، جس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی لہر جاری ہے۔ خاص طور پراتر پردیش کے مسلم اکثریتی قصبہ کیرانہ میں لوگ نرسمہانند کی نفرت انگیز تقاریر کے خلاف صدر جمہوریہ کو میمورنڈم پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔

مولانا طاہر نے اس موقع پر کہا کہ اسلام اور کسی بھی مذہب کے خلاف بے لگام بیانات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یتی نرسمہانند کے الفاظ نہ صرف مذہبی اختلاف کو فروغ دیتے ہیں بلکہ ملک کے اتحاد کے لیے بھی خطرہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بار بار اسلام اور اس کے پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز تبصرے کرنے سے معاشرے میں نفرت اور بدامنی پھیل رہی ہے جو کہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔

Protest

میمورنڈم میں یہ بھی کہا گیا کہ ہندوستان کا آئین تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے اور نفرت پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسے مذہبی انتہا پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، تاکہ مستقبل میں کوئی مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے کی کوشش نہ کر سکے۔ اس مظاہرے میں شہر کی متعدد مساجد کے امام اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جو اپنے مذہبی حقوق اور ملک کے اتحاد کے تحفظ کے لیے متحد نظر آئے۔مظاہر ہے میں کیرانہ شہر کے سیکڑوں مسلمانوں نے شرکت کی۔

Related posts

اسکالراسکول جامعہ نگر کی نمائش میں طلبا نے 200 ماڈل پیش کیے

Hamari Duniya

فلم’آدی پورش‘میں بھگوان رام، ماں سیتا اوربجرنگ بلی کی توہیں، کیا معافی مانگے گی بی جے پی

Hamari Duniya

باہمی اتحاد سے ہی ملک ترقی کرے گا: برادرم مہربان قریشی

Hamari Duniya